مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:170 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 170 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1124، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 172 پر ہے۔

وَٱلَّذِينَ يُمَسِّكُونَ بِٱلۡكِتَٰبِ وَأَقَامُواْ ٱلصَّلَوٰةَ إِنَّا لَا نُضِيعُ أَجۡرَ ٱلۡمُصۡلِحِينَ

اور جو لوگ کتاب کے پابند ہیں اور نماز کی پابندی کرتے ہیں، ہم ایسے لوگوں کا جو اپنی اصلاح کریں ﺛواب ضائع نہ کریں گے۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 ان لوگوں میں سے جو تقویٰ کا راستہ اختیار کرلیں، کتاب کو مضبوطی سے تھام لیں، جس سے مراد اصلی تورات ہے اور جس پر عمل کرتے ہوئے نبوت محمدی پر ایمان لے آئیں، نماز وغیرہ کی پابندی کریں، تو اللہ ایسے مصلحین کا اجر ضائع نہیں کرے گا ۔ اس میں ان اہل کتاب (سیاق کلام سے یہاں بطور خاص یہود) کا ذکر ہے جو تقویٰ ، تمسک بالکتاب اور اقامت صلوٰۃٔ کا اہتمام کریں اور ان کے لیے آخرت کی خوش خبری ہے۔ اس سے مطلب یہ ہے کہ وہ مسلمان ہوجائیں اور رسالت محمدیہ پر ایمان لے آئیں۔ کیونکہ اب پیغمبر آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ (صلى الله عليه وسلم) پر ایمان لائے بغیر نجات اخروی ممکن نہیں۔

7:170 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:170 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:170

Al-Mukhtasar

170- جو لوگ اللہ کی کتاب کو مضبوطی سے تھامتے، اس میں وارد احکام پر عمل کرتے اور نماز کو اس طرح قائم کرتے ہیں کہ وہ اس کے اوقات، شرائط و واجبات اور اس کی سنتوں کا خیال رکھتے ہیں، اللہ تعالیٰ عنقریب انھیں ان کے اعمال کا بدلہ دے گا۔ پس جس کا عمل نیک ہوا، اللہ اس کا اجر ضائع نہیں کرے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
9
الفاظ کی تعداد
10
مدینہ مصحف (604 صفحات)
172
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
172
نسخ مصحف (612 صفحات)
173
آیت 7:170 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:170 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 9.

آیت 7:170 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 172 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 172 · نسخ مصحف (612 صفحات): 173.

آیت 7:170 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 10.

آیت 7:170 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:170: حروف کی تعداد 51، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:170 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:170 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,124 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:170 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:170 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play