سورۃ الاعراف 7:171 الأعراف
یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 171 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1125، پارہ 9۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 173 پر ہے۔
۞ وَإِذۡ نَتَقۡنَا ٱلۡجَبَلَ فَوۡقَهُمۡ كَأَنَّهُۥ ظُلَّةٞ وَظَنُّوٓاْ أَنَّهُۥ وَاقِعُۢ بِهِمۡ خُذُواْ مَآ ءَاتَيۡنَٰكُم بِقُوَّةٖ وَٱذۡكُرُواْ مَا فِيهِ لَعَلَّكُمۡ تَتَّقُونَ
اور وه وقت بھی قابل ذکر ہے جب ہم نے پہاڑ کو اٹھا کر سائبان کی طرح ان کے اوپر معلق کر دیا اور ان کو یقین ہوگیا کہ اب ان پر گرا اور کہا کہ جو کتاب ہم نے تم کو دی ہے اسے مضبوطی کے ساتھ قبول کرو اور یاد رکھو جو احکام اس میں ہیں اس سے توقع ہے کہ تم متقی بن جاؤ۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ اس وقت کا واقعہ ہے جب حضرت موسیٰ (عليه السلام) ان کے پاس تورات لائے اور اس کے احکام ان کو سنائے۔ تو انہوں نے پھر حسب عادت ان پر عمل کرنے سے انکار واعراض کیا، جس پر اللہ تعالیٰ نے ان پر پہاڑ کو بلند کر دیا کہ تم پر گرا کر تمہیں کچل دیا جائے گا، جس سے ڈرتے ہوئے انہوں نے تورات پر عمل کرنے کا عہد کیا۔ بعض کہتے ہیں کہ رفع جبل کا یہ واقعہ ان کے مطالبے پر پیش آیا، جب انہوں نے کہا کہ ہم تورات پر عمل اس وقت کریں گے جب اللہ تعالیٰ پہاڑ کو ہمارے اوپر بلند کرکے دکھائے۔ لیکن پہلی بات زیادہ صحیح معلوم ہوتی ہے واللهُ أَعْلَمُ ۔ یہاں مطلق پہاڑ کا ذکر ہے۔ لیکن اس سے قبل سورہ بقرہ آیت 63 اور آیت 93 میں دو جگہ اس واقعہ کا ذکر آیا ہے، وہاں اس کا نام صراحت کے ساتھ کوہ طور بتلایا گیا ہے۔
7:171 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 7:171
Al-Mukhtasar
171- اے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم )! وہ وقت یاد کریں جب ہم نے پہاڑ اکھیڑ کر اس وقت بنی اسرائیل کے سروں پر لاکھڑا کیا جب وہ تورات کے احکام ماننے سے انکاری ہوئے۔ پہاڑ ان کے اوپر ایسے آ کھڑا ہوا جیسے بادل ان کے سروں پر سایہ فگن ہو۔ انھیں یقین ہوگیا کہ وہ ان پر گرنے والا ہےتب ان سے کہا گیا: جو کتاب ہم نے تمھیں دی ہے، اسے پوری سنجیدگی اور عزم و ہمت سے تھام لو اور اللہ تعالیٰ نے اس میں تمھارے لیے جو احکام مقرر فرمائے ہیں، انھیں یاد رکھو، بھولو نہیں۔ امید ہے انھیں تھامنے سے تم اللہ کی پکڑ سے بچ جاؤگے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 9
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 173
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 173
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 174
آیت 7:171 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.
آیت 7:171 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 9.
آیت 7:171 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 173 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 173 · نسخ مصحف (612 صفحات): 174.
آیت 7:171 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 7:171 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 7:171: حروف کی تعداد 79، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 7:171 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 7:171 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,125 ہے۔
سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔
سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الاعراف مکی ہے۔
کیا آیت 7:171 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 7:171 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔