مواد پر جائیں

سورۃ الاعراف 7:79 الأعراف

یہ سورۃ الاعراف کی 206 آیات میں سے آیت 79 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 1033، پارہ 8۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 160 پر ہے۔

فَتَوَلَّىٰ عَنۡهُمۡ وَقَالَ يَٰقَوۡمِ لَقَدۡ أَبۡلَغۡتُكُمۡ رِسَالَةَ رَبِّي وَنَصَحۡتُ لَكُمۡ وَلَٰكِن لَّا تُحِبُّونَ ٱلنَّٰصِحِينَ

اس وقت (صالح علیہ السلام) ان سے منھ موڑ کر چلے، اور فرمانے لگے1 کہ اے میری قوم! میں نے تو تم کو اپنے پروردگار کا حکم پہنچادیا تھا اور میں نے تمہاری خیرخواہی کی لیکن تم لوگ خیرخواہوں کو پسند نہیں کرتے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ یا تو ہلاکت سے قبل کا خطاب ہے یا پھر ہلاکت کے بعد اسی طرح کا خطاب ہے جس طرح رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) نے جنگ بدر ختم ہونے کے بعد قلیب بدر میں مشرکین کی لاشوں سے خطاب فرمایا تھا ۔

7:79 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الاعراف
0/206
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الاعراف 7:79 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 7:79

Al-Mukhtasar

79- صالح علیہ السلام جب قوم کے قبولِ حق سے مایوس ہوگئے تو ان سے منہ موڑ لیا اور کہا: اے میری قوم! میں نے تو یقیناً تمھیں اپنے اللہ کا حکم پہنچا دیا جس کے پہنچانے کا مجھے حکم ملا تھا اور ترغیب و ترہیب (جنت کا شوق دلانے اور جہنم سے ڈرانے) کے ذریعے سے تمھاری پوری خیرخواہی کی لیکن تم لوگ ہو ہی ایسے کہ جو تمھاری خیر کی طرف راہنمائی کرنے اور تمھیں شر سے دور کرنے کے حریص ہیں، تم ان خیر خواہوں کو پسند ہی نہیں کرتے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
8
الفاظ کی تعداد
14
مدینہ مصحف (604 صفحات)
160
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
160
نسخ مصحف (612 صفحات)
161
آیت 7:79 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الاعراف (الأعراف). 114 میں سے سورت نمبر 7 · آیات کی تعداد: 206.

آیت 7:79 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 8.

آیت 7:79 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 160 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 160 · نسخ مصحف (612 صفحات): 161.

آیت 7:79 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 14.

آیت 7:79 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 7:79: حروف کی تعداد 61، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 7:79 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 7:79 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 1,033 ہے۔

سورۃ الاعراف میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الاعراف: آیات کی تعداد 206۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 7 پر ہے۔

سورۃ الاعراف مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الاعراف مکی ہے۔

کیا آیت 7:79 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 7:79 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الاعراف کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 206 آیات اور 3,320 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play