مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
سورۃ کے بارے میں
سورۃ الہمزہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 104 پر ہے، یہ مکی ہے اور اس کی آیات کی تعداد 9 ہے۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 601 سے شروع ہوتی ہے۔
بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ
وَيۡلٞ لِّكُلِّ هُمَزَةٖ لُّمَزَةٍ
بڑی خرابی ہے ہر ایسے شخص کی جو عیب ٹٹولنے واﻻ غیبت کرنے واﻻ ہو.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 هُمَزَةٌ اور لُمَزَةٌ بعض کے نزدیک ہم معنی ہیں۔ بعض اس میں کچھ فرق کرتے ہیں۔ هُمَزَةٌ وہ شخص ہے جو رودر رو برائی کرے اور لُمَزَةٌ، وہ جو پیٹھ پیچھے غیبت کرے۔ بعض اس کے برعکس معنی کرتے ہیں۔ بعض کہتے ہیں هَمْزٌ، آنکھوں اور ہاتھوں کے اشارے سے برائی کرنا ہے اور لَمْزٌ زبان سے۔
ٱلَّذِي جَمَعَ مَالٗا وَعَدَّدَهُۥ
جو مال کو جمع کرتا جائے اور گنتا جائے.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اس سے مراد یہی ہے کہ جمع کرنا اور گن گن کر رکھنا یعنی سینت سینت کر رکھنا اور اسے اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرنا۔ ورنہ مطلق مال جمع کرکے رکھنا مذموم نہیں ہے۔ یہ مذموم اسی وقت ہے جب زکوٰۃ وصدقات اور انفاق فی سبیل اللہ کا اہتمام نہ ہو۔
يَحۡسَبُ أَنَّ مَالَهُۥٓ أَخۡلَدَهُۥ
وه سمجھتا ہے کہ اس کا مال اس کے پاس سدا رہے گا.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 أَخْلَدَهُ کا زیادہ صحیح ترجمہ یہ ہے کہ (اسے ہمیشہ زندہ رکھے گا) یعنی یہ مال،جسےوہ جمع کرکے رکھتا ہے، اس کی عمر میں اضافہ کر دے گا اور اسے مرنے نہیں دے گا۔
كـَلَّاۖ لَيُنۢبَذَنَّ فِي ٱلۡحُطَمَةِ
ہرگز نہیں1 یہ تو ضرور توڑ پھوڑ دینے والی آگ میں پھینک دیا جائے گا.2
وَمَآ أَدۡرَىٰكَ مَا ٱلۡحُطَمَةُ
اور تجھے کیا معلوم کہ ایسی آگ کیا ہوگی؟1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یہ استفہام اس کی ہولناکی کے بیان کے لئے ہے، یعنی وہ اتنی ہولناک آگ ہوگی کہ تمہاری عقلیں اس کا ادراک نہیں کرسکتیں اور تمہارا فہم وشعور اس کی تہہ تک نہیں پہنچ سکتا۔
نَارُ ٱللَّهِ ٱلۡمُوقَدَةُ
وه اللہ تعالیٰ کی سلگائی ہوئی آگ ہوگی.
ٱلَّتِي تَطَّلِعُ عَلَى ٱلۡأَفۡـِٔدَةِ
جو دلوں پر چڑھتی چلی جائے گی.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یعنی اس کی حرارت دلوں تک پہنچ جائے گی۔ ویسے تو دنیا کی آگ کے اندر بھی یہ خاصیت ہے کہ وہ ہر چیز کو جلا ڈالتی ہے لیکن دنیا میں یہ آگ دل تک پہنچ نہیں پاتی کہ انسان کی موت اس سے قبل ہی واقع ہو جاتی ہے۔ جہنم میں ایسا نہیں ہوگا، وہ آگ دلوں تک بھی پہنچ جائے گی، لیکن موت نہیں آئے گی،بلکہ آرزو کے باوجود بھی موت نہیں آئے گی۔
إِنَّهَا عَلَيۡهِم مُّؤۡصَدَةٞ
وہ ان پر ہر طرف سے بند کی ہوئی ہوگی.1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 مُؤْصَدَةٌ بند، یعنی جہنم کے دروازے اور راستے بند کر دیئے جائیں گے، تاکہ کوئی باہر نہ نکل سکے، اور انہیں لوہے کی میخوں کے ساتھ باندھ دیا جائے گا، جو لمبےلمبے ستونوں کی طرح ہوں گی، بعض کے نزدیک عمد سے مراد بیڑیاں یا طوق ہیں اور بعض کےنزدیک ستون ہیں جن میں انہیں عذاب دیا جائے گا۔ (فتح القدیر)۔
فِي عَمَدٖ مُّمَدَّدَةِۭ
بڑے بڑے ستونوں میں.
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
مصحف میں سورۃ الہمزہ
- نزول
- مکی
- پارہ
- 30
- الفاظ کی تعداد
- 33
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 601
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 607
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 608
سورۃ الہمزہ کے بارے میں سوالات
سورۃ الہمزہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الہمزہ: آیات کی تعداد 9۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 104 پر ہے۔
سورۃ الہمزہ کس پارے میں ہے؟
سورۃ الہمزہ: پارہ 30 (کل 30 پارے)۔
سورۃ الہمزہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الہمزہ مکی ہے۔
سورۃ الہمزہ کس صفحے پر ہے؟
سورۃ الہمزہ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں: 601۔ انڈو پاک مصحف (610 صفحات) میں: 607۔ نسخ مصحف (612 صفحات) میں: 608۔
سورۃ الہمزہ میں کتنے الفاظ ہیں؟
سورۃ الہمزہ: الفاظ کی تعداد 33، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے۔
سورۃ الہمزہ میں کتنے عربی حروف ہیں؟
سورۃ الہمزہ: حروف کی تعداد 135، اسی عثمانی متن سے، اعراب کے بغیر۔
سورۃ الہمزہ قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
سورۃ الہمزہ قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 6,180 سے آیت نمبر 6,188 تک ہے۔
کیا سورۃ الہمزہ میں سجدے کی آیت ہے؟
نہیں۔ مدینہ مصحف میں سورۃ الہمزہ پر سجدے کی کوئی علامت نہیں؛ 114 سورتوں میں سے 14 میں سجدے کی آیت ہے۔
کیا سورۃ الہمزہ سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ سورۃ الہمزہ کی تمام 9 آیات یہاں آیت بہ آیت، 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہیں، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الہمزہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 9 آیات اور 33 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔
سورۃ الہمزہ سنیں
- Mishary Alafasy مشاري العفاسي حفص عن عاصممرتل
- AbdulBaset (Murattal) عبدالباسط عبدالصمد حفص عن عاصممرتل
- AbdulBaset AbdulSamad عبدالباسط عبدالصمد حفص عن عاصممجود
- Minshawi (Murattal) محمد صديق المنشاوي حفص عن عاصممرتل
- As-Sudais عبدالرحمن السديس حفص عن عاصممرتل
- Abu Bakr ash-Shatri أبو بكر الشاطري حفص عن عاصممرتل