مواد پر جائیں
آیت بہ آیت

سورۃ کے بارے میں

سورۃ التکاثر قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 102 پر ہے، یہ مکی ہے اور اس کی آیات کی تعداد 8 ہے۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 600 سے شروع ہوتی ہے۔

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

  1. أَلۡهَىٰكُمُ ٱلتَّكَاثُرُ

    زیادتی کی چاہت نے تمہیں غافل کردیا.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 أَلْهَى يُلْهِي، کے معنی ہیں، غافل کر دینا۔ تَكَاثُرٌ، زیادتی کی خواہش۔ یہ عام ہے۔ مال، اولاد، اعوان وانصار اور خاندان وقبیلہ وغیرہ، سب کو شامل ہے۔ ہر وہ چیز، جس کی کثرت انسان کو محبوب ہو اور کثرت کے حصول کی کوشش وخواہش اسے اللہ کے احکام اور آخرت سے غافل کر دے۔ یہاں اللہ تعالیٰ انسان کی اسی کمزوری کو بیان کر رہا ہے، جس میں انسانوں کی اکثریت ہر دور میں مبتلا رہی ہے۔
  2. حَتَّىٰ زُرۡتُمُ ٱلۡمَقَابِرَ

    یہاں تک کہ تم قبرستان جا پہنچے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 اس کا مطلب ہے کہ حصول کثرت کے لئے محنت کرتے کرتے، تمہیں موت آگئی، اور تم قبروں میں جا پہنچے۔
  3. كـَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُونَ

    ہرگز نہیں1 تم عنقریب معلوم کر لو گے.

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یعنی تم جس تکاثر وتفاخر میں ہو، یہ صحیح نہیں۔
  4. ثُمَّ كـَلَّا سَوۡفَ تَعۡلَمُونَ

    ہرگز نہیں پھر تمہیں جلد علم ہو جائے گا.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 اس کا انجام عنقریب تم جان لو گے، یہ بطور تاکید دو مرتبہ فرمایا۔
  5. كـَلَّا لَوۡ تَعۡلَمُونَ عِلۡمَ ٱلۡيَقِينِ

    ہرگز نہیں اگر تم یقینی طور پر جان لو.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 اس کا جواب محذوف ہے۔ مطلب ہے کہ اگر تم اس سے غفلت کا انجام اس طرح یقینی طور پر جان لو، جس طرح دنیا کی کسی دیکھی بھالی چیز کا تمہیں یقین ہوتا ہے تو تم یقیناً اس تکاثر وتفاخر میں مبتلا نہ ہو۔
  6. لَتَرَوُنَّ ٱلۡجَحِيمَ

    تو بیشک تم جہنم دیکھ لو گے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یہ قسم محذوف کا جواب ہے یعنی اللہ کی قسم تم جہنم ضرور دیکھو گے یعنی اس کی سزا بھگتو گے۔
  7. ثُمَّ لَتَرَوُنَّهَا عَيۡنَ ٱلۡيَقِينِ

    اور تم اسے یقین کی آنکھ سے دیکھ لو گے.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 پہلا دیکھنا دور سے ہوگا، یہ دیکھنا قریب سے ہوگا، اسی لئے اسے عَيْنُ الْيَقِينِ (جس کا یقین مشاہدۂ عینی سے حاصل ہو) کہا گیا۔
  8. ثُمَّ لَتُسۡـَٔلُنَّ يَوۡمَئِذٍ عَنِ ٱلنَّعِيمِ

    پھر اس دن تم سے ضرور بالضرور نعمتوں کا سوال ہوگا.1

    مترجم کے حواشی (1)
    1. 1 یہ سوال ان نعمتوں کے بارے میں ہوگا، جو اللہ نے دنیا میں عطا کی ہوں گی۔ جیسے آنکھ، کان، دل، دماغ، امن وصحت، مال ودولت اور اولاد وغیرہ۔ بعض کہتے ہیں، یہ سوال صرف کافروں سے ہوگا۔ بعض کہتے ہیں، ہر ایک سے ہی ہوگا کیوں کہ محض سوال مستلزم عذاب نہیں۔ جنہوں نے ان نعمتوں کا استعمال اللہ کی ہدایت کے مطابق کیا ہوگا، وہ سوال کے باوجود عذاب سے محفوظ رہیں گے ، اور جنہوں نے کفران نعمت کا ارتکاب کیا ہوگا، وہ دھر لیے جائیں گے۔
0/8
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي التکاثر 0:00 0:00

مصحف میں سورۃ التکاثر

نزول
مکی
پارہ
30
الفاظ کی تعداد
28
مدینہ مصحف (604 صفحات)
600
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
606
نسخ مصحف (612 صفحات)
607

سورۃ التکاثر کے بارے میں سوالات

سورۃ التکاثر میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ التکاثر: آیات کی تعداد 8۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 102 پر ہے۔

سورۃ التکاثر کس پارے میں ہے؟

سورۃ التکاثر: پارہ 30 (کل 30 پارے)۔

سورۃ التکاثر مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ التکاثر مکی ہے۔

سورۃ التکاثر کس صفحے پر ہے؟

سورۃ التکاثر مدینہ مصحف (604 صفحات) میں: 600۔ انڈو پاک مصحف (610 صفحات) میں: 606۔ نسخ مصحف (612 صفحات) میں: 607۔

سورۃ التکاثر میں کتنے الفاظ ہیں؟

سورۃ التکاثر: الفاظ کی تعداد 28، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے۔

سورۃ التکاثر میں کتنے عربی حروف ہیں؟

سورۃ التکاثر: حروف کی تعداد 126، اسی عثمانی متن سے، اعراب کے بغیر۔

سورۃ التکاثر قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

سورۃ التکاثر قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 6,169 سے آیت نمبر 6,176 تک ہے۔

کیا سورۃ التکاثر میں سجدے کی آیت ہے؟

نہیں۔ مدینہ مصحف میں سورۃ التکاثر پر سجدے کی کوئی علامت نہیں؛ 114 سورتوں میں سے 14 میں سجدے کی آیت ہے۔

کیا سورۃ التکاثر سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ سورۃ التکاثر کی تمام 8 آیات یہاں آیت بہ آیت، 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہیں، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ التکاثر کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 8 آیات اور 28 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

سورۃ التکاثر سنیں

قرآن کے قاری

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play