مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:110 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 110 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 117، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 17 پر ہے۔

وَأَقِيمُواْ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُواْ ٱلزَّكَوٰةَۚ وَمَا تُقَدِّمُواْ لِأَنفُسِكُم مِّنۡ خَيۡرٖ تَجِدُوهُ عِندَ ٱللَّهِۗ إِنَّ ٱللَّهَ بِمَا تَعۡمَلُونَ بَصِيرٞ

تم نمازیں قائم رکھو اور زکوٰة دیتے رہا کرو اور جو کچھ بھلائی تم اپنے لئے آگے بھیجو گے، سب کچھ اللہ کے پاس پالو گے، بےشک اللہ تعالیٰ تمہارے اعمال کو خوب دیکھ رہا ہے۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہودیوں کو اسلام اور نبی (صلى الله عليه وسلم) سے جو حسد اور عناد تھا اس کی وجہ سے وہ مسلمانوں کو دین اسلام سےپھیرنے کی مذموم سعی کرتے رہتے تھے۔ مسلمانوں کو کہا جارہا ہے کہ تم صبر اور درگزر سے کام لیتے ہوئے، ان احکام وفرائض اسلام کو بجالاتے رہو، جن کا تمہیں حکم دیا گیا ہے۔

2:110 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:110 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:110

Al-Mukhtasar

اللہ تعالیٰ نے مومنوں کو تکلیفوں پر صبر کا حکم دینے کے بعد انھیں اپنے دین پر استقامت اختیار کرنے اور ایمان کو مضبوط رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے فرمایا:

110- تم نماز کو پوری طرح اس کے ارکان و واجبات کا خیال رکھتے ہوئے مسنون طریقے سے ادا کرو۔ مستحقین کو زکاۃ ادا کرو۔ تم وفات سے پہلے پہلے جو نیکی بھی کرو گے اور اسے اپنے لیے ذخیرۂ آخرت کے طور پر آگے روانہ کرو گے، اس کا صلہ قیامت کے دن اپنے پروردگار کے ہاں ضرور پالو گے۔ بے شک اللہ تعالیٰ تمھارے سب اعمال دیکھ رہا ہے، وہ ہر شخص کو اس کے اعمال کا بدلہ دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
1
الفاظ کی تعداد
17
مدینہ مصحف (604 صفحات)
17
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
17
نسخ مصحف (612 صفحات)
18
آیت 2:110 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:110 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 1.

آیت 2:110 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 17 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 17 · نسخ مصحف (612 صفحات): 18.

آیت 2:110 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 17.

آیت 2:110 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:110: حروف کی تعداد 77، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:110 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:110 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 117 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:110 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:110 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play