مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:111 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 111 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 118، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 17 پر ہے۔

وَقَالُواْ لَن يَدۡخُلَ ٱلۡجَنَّةَ إِلَّا مَن كَانَ هُودًا أَوۡ نَصَٰرَىٰۗ تِلۡكَ أَمَانِيُّهُمۡۗ قُلۡ هَاتُواْ بُرۡهَٰنَكُمۡ إِن كُنتُمۡ صَٰدِقِينَ

یہ کہتے ہیں کہ جنت میں یہود ونصاریٰ کے سوا اور کوئی نہ جائے گا، یہ صرف ان کی آرزوئیں ہیں، ان سے کہو کہ اگر تم سچے ہو تو کوئی دلیل تو پیش کرو۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہاں اہل کتاب کے اس غرور اور فریب نفس کو پھر بیان کیا جارہا ہے جس میں وہ مبتلاتھے۔ اللہ تعالی نے فرمایا : یہ محض ان کی آرزوئیں ہیں جن کے لئے ان کے پاس کوئی دلیل نہیں۔

2:111 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:111 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:111

Al-Mukhtasar

111- یہود و نصاریٰ میں سے ہر کسی نے یہ کہا کہ جنت خاص انھی کے لیے ہے۔ یہود نے کہا کہ ان کے علاوہ کوئی دوسرا اس میں داخل نہیں ہوگا جبکہ نصاریٰ نے کہا کہ جنت میں صرف نصرانی ہی جائے گا، کوئی دوسرا اس میں داخل نہیں ہوگا۔ یہ ان کی باطل خواہشات اور فاسد خیالات ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے دونوں کی تردید کی اور نبی صلى اللہ عليہ وسلم سے فرمایا کہ ان سے کہہ دیں: اگر تم اپنے دعوے میں سچے ہو تو اس پر کوئی دلیل تو لاؤ۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
1
الفاظ کی تعداد
18
مدینہ مصحف (604 صفحات)
17
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
17
نسخ مصحف (612 صفحات)
18
آیت 2:111 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:111 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 1.

آیت 2:111 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 17 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 17 · نسخ مصحف (612 صفحات): 18.

آیت 2:111 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 18.

آیت 2:111 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:111: حروف کی تعداد 69، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:111 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:111 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 118 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:111 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:111 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play