سورۃ البقرہ 2:112 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 112 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 119، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 17 پر ہے۔
بَلَىٰۚ مَنۡ أَسۡلَمَ وَجۡهَهُۥ لِلَّهِ وَهُوَ مُحۡسِنٞ فَلَهُۥٓ أَجۡرُهُۥ عِندَ رَبِّهِۦ وَلَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُونَ
سنو! جو بھی اپنے آپ کو خلوص کے ساتھ اللہ کے سامنے جھکا دے1 ۔ بےشک اسے اس کا رب پورا بدلہ دے گا، اس پر نہ تو کوئی خوف ہوگا، نہ غم اور اداسی۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 «أَسْلَمَ وَجْهَهُ لِلَّهِ» کا مطلب ہے محض اللہ کی رضا کے لئے کام کرے اور«وَهُوَ مُحْسِنٌ» کا مطلب ہے اخلاص کے ساتھ پیغمبر آخرالزمان (صلى الله عليه وسلم) کی سنت کے مطابق۔ قبولیت عمل کے لئے یہ دو بنیادی اصول ہیں اور نجات اخروی ان ہی اصولوں کے مطابق کئےگئے اعمال صالحہ پر مبنی ہے، نہ کہ محض آرزوؤں پر۔
2:112 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:112
Al-Mukhtasar
112- بلاشبہ جنت میں وہ شخص داخل ہوگا جس کے عقیدے میں اخلاص ہوگا اور عبادت و عمل میں اتباعِ رسول کی شرط پوری کرنے والا ہوگا۔ بس اس کردار کا حامل شخص، چاہے وہ کسی بھی گروہ سے ہو، جنت میں جائے گا اور اپنے رب کے ہاں ثواب پائے گا۔ ایسے اشخاص کو روز قیامت مستقبل کا کوئی خطرہ ہوگا نہ ماضی پر کوئی ملال و پریشانی اور یہ اوصاف نبیٔ مکرم محمد رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم کی بعثت کے بعد صرف مسلمانوں میں پائے جاتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 1
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 17
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 17
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 18
آیت 2:112 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:112 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 1.
آیت 2:112 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 17 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 17 · نسخ مصحف (612 صفحات): 18.
آیت 2:112 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 2:112 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:112: حروف کی تعداد 58، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:112 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:112 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 119 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:112 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:112 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔