مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:115 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 115 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 122، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 18 پر ہے۔

وَلِلَّهِ ٱلۡمَشۡرِقُ وَٱلۡمَغۡرِبُۚ فَأَيۡنَمَا تُوَلُّواْ فَثَمَّ وَجۡهُ ٱللَّهِۚ إِنَّ ٱللَّهَ وَٰسِعٌ عَلِيمٞ

اور مشرق اور مغرب کا مالک اللہ ہی ہے۔ تم جدھر بھی منھ کرو ادھر ہی اللہ کا منھ ہے1 ، اللہ تعالیٰ کشادگی اور وسعت واﻻ اور بڑے علم واﻻ ہے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 ہجرت کے بعد جب مسلمان بیت المقدس کی طرف رخ کرکے نماز پڑھتے تھے تو مسلمانوں کو اس کا رنج تھا، اس موقع پر یہ آیت نازل ہوئی۔ بعض کہتے ہیں اس وقت نازل ہوئی جب بیت المقدس سے، پھر خانہ کعبہ کی طرف رخ کرنے کا حکم ہوا تو یہودیوں نے طرح طرح کی باتیں بنائیں، بعض کے نزدیک اس کے نزول کا سبب سفر میں سواری پر نفل نماز پڑھنے کی اجازت ہے کہ سواری کا منہ کدھر بھی ہو، نماز پڑھ سکتے ہو۔ کبھی چند اسباب جمع ہوجاتے ہیں اور ان سب کے حکم کے لئے ایک ہی آیت نازل ہوجاتی ہے۔ ایسی آیتوں کے شان نزول میں متعدد روایات مروی ہوتی ہیں، کسی روایت میں ایک سبب نزول کا بیان ہوتا ہے اور کسی میں دوسرے کا۔ یہ آیت بھی اسی قسم کی ہے (ملخص از احسن التفاسیر)۔

2:115 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:115 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:115

Al-Mukhtasar

115- مشرق و مغرب اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، سب کا مالک اللہ تعالیٰ ہے۔ وہ اپنے بندوں کو جو چاہتاہے حکم دیتا ہے۔ تم جدھر بھی رخ کرتے ہو، بلاشبہ تم اللہ ہی کی طرف منہ کرتے ہو۔ اگر وہ تمھیں بیت المقدس کی طرف رخ کرنے کا حکم دے یا کعبے کی طرف، یا قبلے کی تعیین میں تمھیں غلطی لگ جائے یا قبلے کی طرف رخ کرنا مشکل ہو، جیسے سواری پر نفل پڑھتے ہوئے، تو جدھر بھی رخ کر کے نماز پڑھ لو تم پر کوئی گناہ نہیں کیونکہ جہتیں ساری کی ساری اللہ تعالیٰ کی ہیں۔ بلاشبہ اللہ تعالیٰ وسعتوں والا ہے جو اپنی رحمت اور آسانی لا کر مخلوق پر وسعت و آسانی فرماتا ہے۔ وہ علیم ہے جو ان کی نیتوں اور افعال کو خوب جانتا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
1
الفاظ کی تعداد
12
مدینہ مصحف (604 صفحات)
18
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
18
نسخ مصحف (612 صفحات)
19
آیت 2:115 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:115 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 1.

آیت 2:115 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 18 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 18 · نسخ مصحف (612 صفحات): 19.

آیت 2:115 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 12.

آیت 2:115 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:115: حروف کی تعداد 51، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:115 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:115 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 122 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:115 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:115 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play