سورۃ البقرہ 2:118 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 118 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 125، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 18 پر ہے۔
وَقَالَ ٱلَّذِينَ لَا يَعۡلَمُونَ لَوۡلَا يُكَلِّمُنَا ٱللَّهُ أَوۡ تَأۡتِينَآ ءَايَةٞۗ كَذَٰلِكَ قَالَ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِهِم مِّثۡلَ قَوۡلِهِمۡۘ تَشَٰبَهَتۡ قُلُوبُهُمۡۗ قَدۡ بَيَّنَّا ٱلۡأٓيَٰتِ لِقَوۡمٖ يُوقِنُونَ
اسی طرح بے علم لوگوں نے بھی کہا کہ خود اللہ تعالیٰ ہم سے باتیں کیوں نہیں کرتا، یا ہمارے پاس کوئی نشانی کیوں نہیں آتی؟1 اسی طرح ایسی ہی بات ان کے اگلوں نے بھی کہی تھی، ان کے اور ان کے دل یکساں ہوگئے2 ہم نے تو یقین والوں کے لئے نشانیاں بیان کردیں
مترجم کے حواشی (2)
- 1 اس سے مراد مشرکین عرب ہیں جنہوں نے یہودیوں کی طرح مطالبہ کیا کہ اللہ تعالیٰ ہم سے براہ راست گفتگو کیوں نہیں کرتا، یا کوئی بڑی نشانی کیوں نہیں دکھا دیتا؟ جسے دیکھ کر ہم مسلمان ہوجائیں جس طرح کہ سورۂ بنی اسرائیل (آیت 90 تا 93) میں اور دیگر مقامات پر بھی بیان کیا گیا ہے۔
- 2 یعنی مشرکین عرب کے دل، کفروعناد اور انکار وسرکشی میں اپنے ماقبل کے لوگوں کے دلوں کے مشابہ ہوگئے۔ جیسے سورۂ ذاریات میں فرمایا گیا : «كَذَلِكَ مَا أَتَى الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ مِنْ رَسُولٍ إِلا قَالُوا سَاحِرٌ أَوْ مَجْنُونٌ، أَتَوَاصَوْا بِهِ بَلْ هُمْ قَوْمٌ طَاغُونَ»۔ ”ان سے پہلے جو بھی رسول آیا، اس کو لوگوں نے جادوگر یا دیوانہ ہی کہا۔ کیا یہ اس بات کی ایک دوسرے کوو صیت کرجاتے تھے؟ نہیں یہ سب سرکش لوگ ہیں۔“ یعنی قدر مشترک ان سب میں سرکشی کا جذبہ ہے، اس لئے داعیان حق کے سامنے نئے نئے مطالبے رکھتے ہیں، یا انہیں دیوانہ گردانتے ہیں۔
2:118 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:118
Al-Mukhtasar
118- اہلِ کتاب اور مشرکوں میں سے بے علم لوگوں نے حق دشمنی میں یہ کہا: اللہ براہِ راست ہم سے کلام کیوں نہیں کرتا یا کوئی ایسی ظاہری اور حسی نشانی ہمارے پاس کیوں نہیں آتی جو ہمارے ساتھ خاص ہو؟ بالکل ان جیسی بات ان سے پہلے جھٹلانے والی امتوں نے اپنے رسولوں سے کہی تھی۔ اگرچہ ان کا زمانہ اور جگہ ایک دوسرے سے مختلف ہے لیکن کردار بالکل ایک جیسا ہے۔ ان کے دل کفر و عناد اور سرکشی میں پہلے لوگوں کے دلوں کی طرح ہوگئے ہیں۔ یقیناً ہم نے یہ آیات ان لوگوں کے لیے واضح کر دی ہیں جو اپنے اوپر حق کے ظاہر ہونے پر یقین کرتے ہیں۔ کوئی شک یا عناد حق کو قبول کرنے میں ان کے آڑے نہیں آتا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 1
- الفاظ کی تعداد
- 24
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 18
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 18
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 19
آیت 2:118 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:118 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 1.
آیت 2:118 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 18 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 18 · نسخ مصحف (612 صفحات): 19.
آیت 2:118 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 24.
آیت 2:118 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:118: حروف کی تعداد 102، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:118 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:118 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 125 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:118 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:118 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔