مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:117 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 117 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 124، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 18 پر ہے۔

بَدِيعُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۖ وَإِذَا قَضَىٰٓ أَمۡرٗا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُۥ كُن فَيَكُونُ

وه زمین اور آسمانوں کا ابتداءً پیدا کرنے واﻻ ہے، وه جس کام کو کرنا چاہے کہہ دیتا ہے کہ ہوجا، بس وه وہیں ہوجاتا ہے۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی وہ اللہ تو وہ ہے کہ آسمان وزمین کی ہر چیز کا وہ مالک ہے، ہر چیز اس کی فرماں بردار ہے، بلکہ آسمان وزمین کا بغیر کسی نمونے کے بنانے والا بھی وہی ہے۔ علاوہ ازیں وہ جو کام کرنا چاہے اس کے لئے اسے صرف لفظ کن کافی ہے۔ ایسی ذات کو بھلا اولاد کی کیا ضرورت ہوسکتی ہے؟۔

2:117 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:117 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:117

Al-Mukhtasar

117- اللہ تعالیٰ ہی آسمانوں، زمین اور جو کچھ ان میں ہے، انھیں بغیر کسی سابقہ نمونے کے پیدا کرنے والا ہے۔ جب وہ کسی امر کا فیصلہ و ارادہ کر لے تو اس کام کے لیے بس اتنا کہتا ہے: ’’کُنْ‘‘ … ہو جا … تو وہ اللہ تعالیٰ کے ارادے کے مطابق ہو جاتا ہے۔ اس کے حکم اور فیصلے کو نافذ ہونے سے کوئی روک نہیں سکتا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
1
الفاظ کی تعداد
11
مدینہ مصحف (604 صفحات)
18
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
18
نسخ مصحف (612 صفحات)
19
آیت 2:117 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:117 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 1.

آیت 2:117 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 18 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 18 · نسخ مصحف (612 صفحات): 19.

آیت 2:117 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 11.

آیت 2:117 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:117: حروف کی تعداد 45، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:117 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:117 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 124 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:117 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:117 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play