مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:120 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 120 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 127، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 19 پر ہے۔

وَلَن تَرۡضَىٰ عَنكَ ٱلۡيَهُودُ وَلَا ٱلنَّصَٰرَىٰ حَتَّىٰ تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمۡۗ قُلۡ إِنَّ هُدَى ٱللَّهِ هُوَ ٱلۡهُدَىٰۗ وَلَئِنِ ٱتَّبَعۡتَ أَهۡوَآءَهُم بَعۡدَ ٱلَّذِي جَآءَكَ مِنَ ٱلۡعِلۡمِ مَا لَكَ مِنَ ٱللَّهِ مِن وَلِيّٖ وَلَا نَصِيرٍ

آپ سے یہود ونصاریٰ ہرگز راضی نہیں ہوں گے جب تک کہ آپ ان کے مذہب کے تابع نہ بن جائیں1 ، آپ کہہ دیجیئے کہ اللہ کی ہدایت ہی ہدایت ہے2 اور اگر آپ نے باوجود اپنے پاس علم آجانے کے، پھر ان کی خواہشوں کی پیروی کی تو اللہ کے پاس آپ کا نہ تو کوئی ولی ہوگا اورنہ مددگار۔3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 یعنی یہودیت یا نصرانیت اختیار کرلے۔
  2. 2 جواب اسلام کی صورت میں ہے، جس کی طرف نبی کریم (صلى الله عليه وسلم) دعوت دے رہے ہیں، نہ کہ تحریف شدہ یہودیت ونصرانیت۔
  3. 3 یہ اس بات پر وعید ہے کہ علم آجانے کے بعد بھی اگر محض ان برخود غلط لوگوں کو خوش کرنے کے لئے ان کی پیروی کی تو تیرا کوئی مددگار نہ ہوگا۔ یہ دراصل امت محمدیہ کو تعلیم دی جارہی ہے کہ اہل بدعت اور گمراہوں کی خوشنودی کے لئے وہ بھی ایسا کام نہ کریں، نہ دین میں مداہنت اور بےجا تاویل کا ارتکاب کریں۔

2:120 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:120 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:120

Al-Mukhtasar

120- اللہ تعالیٰ اپنے نبی صلى اللہ عليہ وسلم کو مخاطب فرما کر خبردار کر رہا ہے کہ آپ سے یہود و نصاریٰ کسی قیمت پر راضی نہیں ہو سکتے۔ اس کی ایک ہی صورت ہے کہ آپ اسلام چھوڑ کر ان کے نقشِ قدم پر چل پڑیں۔ آپ فرما دیں کہ بلاشبہ اللہ کی کتاب اور اس کا بیان ہی حقیقی ہدایت ہے، نہ کہ وہ باطل جس پر اہلِ کتاب ہیں۔ اگر آپ یا آپ کے پیروکاروں میں سے کوئی بھی واضح حق آجانے کے بعد ان کے نقشِ قدم پر چلا تو وہ اللہ تعالیٰ کی نصرت و اعانت سے محروم ہو جائے گا۔ اس آیت کا مقصد ترکِ حق اور اہلِ باطل سے قربت کے خطرات سے آگاہ کرنا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
1
الفاظ کی تعداد
31
مدینہ مصحف (604 صفحات)
19
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
19
نسخ مصحف (612 صفحات)
20
آیت 2:120 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:120 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 1.

آیت 2:120 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 19 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 19 · نسخ مصحف (612 صفحات): 20.

آیت 2:120 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 31.

آیت 2:120 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:120: حروف کی تعداد 111، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:120 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:120 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 127 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:120 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:120 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play