سورۃ البقرہ 2:126 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 126 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 133، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 19 پر ہے۔
وَإِذۡ قَالَ إِبۡرَٰهِـۧمُ رَبِّ ٱجۡعَلۡ هَٰذَا بَلَدًا ءَامِنٗا وَٱرۡزُقۡ أَهۡلَهُۥ مِنَ ٱلثَّمَرَٰتِ مَنۡ ءَامَنَ مِنۡهُم بِٱللَّهِ وَٱلۡيَوۡمِ ٱلۡأٓخِرِۚ قَالَ وَمَن كَفَرَ فَأُمَتِّعُهُۥ قَلِيلٗا ثُمَّ أَضۡطَرُّهُۥٓ إِلَىٰ عَذَابِ ٱلنَّارِۖ وَبِئۡسَ ٱلۡمَصِيرُ
جب ابراہیم نے کہا، اے پروردگار! تو اس جگہ کو امن واﻻ شہر بنا اور یہاں کے باشندوں کو جو اللہ تعالیٰ پر اور قیامت کے دن پر ایمان رکھنے والے ہوں، پھلوں کی روزیاں دے1 اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میں کافروں کو بھی تھوڑا فائده دوں گا، پھر انہیں آگ کے عذاب کی طرف بےبس کردوں گا، یہ پہنچنے کی جگہ بری ہے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم (عليه السلام) کی یہ دعائیں قبول فرمائیں، یہ شہر امن کا گہوارہ بھی ہے اور وادی غیر ذی زرع (غیر کھیتی والی) ہونے کے باوجود اس میں دنیا بھر کے پھل فروٹ اور ہر قسم کے غلے کی وہ فراوانی ہے جسے دیکھ کر انسان حیرت وتعجب میں ڈوب جاتا ہے۔
2:126 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:126
Al-Mukhtasar
126- اے نبی! آپ یاد کریں جب ابراہیم علیہ السلام نے اپنے رب سے دعا کرتے ہوئے کہا: اے میرے رب! مکے کو امن والا شہر بنا دے جس میں کسی کے ساتھ برا سلوک نہ ہو اور اس کے باشندوں کو مختلف قسم کے پھلوں سے رزق عطا فرما اور یہ رزق صرف انھیں دینا جو تجھ پر اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتے ہوں۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جس نے ان میں سے کفر کیا، میں اسے بھی دنیاوی رزق کی صورت میں فائدہ دوں گا جو حقیقت میں نہایت تھوڑا فائدہ ہے، پھر آخرت کے دن اسے زبردستی آگ کے عذاب میں دھکیل دوں گا۔ اور یہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے جس کی طرف وہ روزِ قیامت لوٹے گا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 1
- الفاظ کی تعداد
- 30
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 19
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 19
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 20
آیت 2:126 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:126 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 1.
آیت 2:126 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 19 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 19 · نسخ مصحف (612 صفحات): 20.
آیت 2:126 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 30.
آیت 2:126 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:126: حروف کی تعداد 122، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:126 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:126 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 133 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:126 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:126 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔