مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:130 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 130 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 137، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 20 پر ہے۔

وَمَن يَرۡغَبُ عَن مِّلَّةِ إِبۡرَٰهِـۧمَ إِلَّا مَن سَفِهَ نَفۡسَهُۥۚ وَلَقَدِ ٱصۡطَفَيۡنَٰهُ فِي ٱلدُّنۡيَاۖ وَإِنَّهُۥ فِي ٱلۡأٓخِرَةِ لَمِنَ ٱلصَّٰلِحِينَ

دین ابراہیمی سے وہی بےرغبتی کرے گا جو محض بےوقوف ہو، ہم نے تو اسے دنیا میں بھی برگزیده کیا تھا اور آخرت میں بھی وه نیکوکاروں میں سے ہے۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 عربی زبان میں ”رَغِبَ“ کا صلہ ”عَنْ“ ہو تو اس کے معنی بےرغبتی ہوتے ہیں۔ یہاں اللہ تعالیٰ حضرت ابراہیم (عليه السلام) کی وہ عظمت وفضیلت بیان فرما رہا ہے جو اللہ تعالیٰ نے انہیں دنیا وآخرت میں عطا فرمائی ہے اور یہ بھی وضاحت فرما دی کہ ملت ابراہیم سے اعراض اور بےرغبتی بےوقوفوں کا کام ہے، کسی عقل مند سے اس کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔

2:130 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:130 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:130

Al-Mukhtasar

130- دینِ ابراہیم کو چھوڑ کر کسی دوسرے دین کو اپنانے کی حماقت تو صرف وہی کر سکتا ہے جو اپنے پاگل پن اور غلط سوچ کی وجہ سے خود پر ظلم کرنے والا ہو کہ حق کو چھوڑ کر گمراہی اختیار کرے اور اپنی رسوائی کے درپے ہو۔ ہم نے دنیا میں ابراہیم علیہ السلام کو اپنا رسول اور خلیل چنا اور آخرت میں وہ ہمارے ان نیک بندوں کے ساتھ ہوگا جنھوں نے دنیا میں اپنے تمام فرائض بخوبی نبھائے، اس لیے وہ نہایت اونچے درجات کے مستحق ٹھہرے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
1
الفاظ کی تعداد
18
مدینہ مصحف (604 صفحات)
20
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
20
نسخ مصحف (612 صفحات)
21
آیت 2:130 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:130 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 1.

آیت 2:130 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 20 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 20 · نسخ مصحف (612 صفحات): 21.

آیت 2:130 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 18.

آیت 2:130 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:130: حروف کی تعداد 71، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:130 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:130 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 137 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:130 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:130 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play