مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:132 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 132 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 139، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 20 پر ہے۔

وَوَصَّىٰ بِهَآ إِبۡرَٰهِـۧمُ بَنِيهِ وَيَعۡقُوبُ يَٰبَنِيَّ إِنَّ ٱللَّهَ ٱصۡطَفَىٰ لَكُمُ ٱلدِّينَ فَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنتُم مُّسۡلِمُونَ

اسی کی وصیت ابراہیم اور یعقوب نے اپنی اوﻻدکو کی، کہ ہمارے بچو! اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے اس دین کو پسند فرمالیا ہے، خبردار! تم مسلمان ہی مرنا۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 حضرت ابراہیم (عليه السلام) وحضرت یعقوب (عليه السلام) نے الدِّينَ کی وصیت اپنی اولاد کو فرمائی جو یہودیت نہیں اسلام ہی ہے، جیسا کہ یہاں بھی اس کی صراحت موجود ہے اور قرآن کریم میں دیگر مقامات پر بھی اس کی تفصیل آئے گی۔ جیسے «إِنَّ الدِّينَ عِنْدَ اللَّهِ الإِسْلامُ» (آل عمران: 19) وغیرہ ”اللہ کے نزدیک دین اسلام ہی ہے۔“

2:132 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:132 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:132

Al-Mukhtasar

132- اور ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹوں کو بھی اسی کلمے: ﴿اَسْلَمْتُ لِرَبِّ الْعٰلَمِیْن﴾ ’’میں رب العالمین کا فرمانبردار ہوگیا۔‘‘ کی وصیت کی اور اسی کی وصیت ان کے پوتے یعقوب علیہ السلام نے اپنے بیٹوں کو کی۔ دونوں نے اپنے اپنے بیٹوں کو آواز دیتے ہوئے یوں کہا: بے شک اللہ تعالیٰ نے تمھارے لیے دینِ اسلام کو پسند کیا ہے، لہٰذا اسی پر قائم رہو اور اسے مضبوطی سے تھامے رہو یہاں تک کہ تمھیں اس حالت میں موت آجائے کہ تم ظاہر و باطن میں اللہ تعالیٰ کے فرمانبردار ہو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
1
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
20
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
20
نسخ مصحف (612 صفحات)
21
آیت 2:132 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:132 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 1.

آیت 2:132 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 20 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 20 · نسخ مصحف (612 صفحات): 21.

آیت 2:132 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 2:132 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:132: حروف کی تعداد 68، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:132 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:132 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 139 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:132 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:132 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play