سورۃ البقرہ 2:138 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 138 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 145، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 21 پر ہے۔
صِبۡغَةَ ٱللَّهِ وَمَنۡ أَحۡسَنُ مِنَ ٱللَّهِ صِبۡغَةٗۖ وَنَحۡنُ لَهُۥ عَٰبِدُونَ
اللہ کا رنگ اختیار کرو اور اللہ تعالیٰ سے اچھا رنگ کس کا ہوگا؟1 ہم تو اسی کی عبادت کرنے والے ہیں۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 یسائیوں نے ایک زرد رنگ کا پانی مقرر کر رکھا ہے جو ہر عیسائی بچے کو بھی اور ہر اس شخص کو بھی دیا جاتا ہے جس کو عیسائی بنانا مقصود ہوتا ہے، اس رسم کا نام ان کے ہاں (بپتسمہ) ہے۔ یہ ان کے نزدیک بہت ضروری ہے، اس کے بغیر وہ کسی کو پاک تصور نہیں کرتے۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی تردید فرمائی اور کہا کہ اصل رنگ تو اللہ کا رنگ ہے، اس سے بہتر کوئی رنگ نہیں اور اللہ کے رنگ سے مراد وہ دین فطرت یعنی دین اسلام ہے، جس کی طرف ہر نبی نے اپنے اپنے دور میں اپنی اپنی امتوں کو دعوت دی۔ یعنی دعوت توحید۔
2:138 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:138
Al-Mukhtasar
138- اے مومنو! اللہ کے اس دین کو ظاہر و باطن میں لازم پکڑو جس پر اس نے تمھیں پیدا فرمایا۔ اللہ کے دین سے اچھا کوئی دین نہیں۔ وہ فطرت کے موافق بھی ہے، فوائد کو حاصل کرنے والا اور مفاسد کو روکنے والا بھی ہے اور کہہ دو کہ ہم اکیلے اللہ کی عبادت کرنے والے ہیں، اس کے ساتھ کسی دوسرے کو شریک نہیں ٹھہراتے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 1
- الفاظ کی تعداد
- 10
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 21
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 21
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 22
آیت 2:138 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:138 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 1.
آیت 2:138 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 21 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 21 · نسخ مصحف (612 صفحات): 22.
آیت 2:138 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 10.
آیت 2:138 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:138: حروف کی تعداد 36، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:138 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:138 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 145 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:138 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:138 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔