مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:150 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 150 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 157، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 23 پر ہے۔

وَمِنۡ حَيۡثُ خَرَجۡتَ فَوَلِّ وَجۡهَكَ شَطۡرَ ٱلۡمَسۡجِدِ ٱلۡحَرَامِۚ وَحَيۡثُ مَا كُنتُمۡ فَوَلُّواْ وُجُوهَكُمۡ شَطۡرَهُۥ لِئَلَّا يَكُونَ لِلنَّاسِ عَلَيۡكُمۡ حُجَّةٌ إِلَّا ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ مِنۡهُمۡ فَلَا تَخۡشَوۡهُمۡ وَٱخۡشَوۡنِي وَلِأُتِمَّ نِعۡمَتِي عَلَيۡكُمۡ وَلَعَلَّكُمۡ تَهۡتَدُونَ

اور جس جگہ سے آپ نکلیں اپنا منھ مسجد حرام کی طرف پھیر لیں اور جہاں کہیں تم ہو اپنے چہرے اسی طرف کیا کرو1 تاکہ لوگوں کی کوئی حجت تم پر باقی نہ ره جائے2 سوائے ان لوگوں کے جنہوں نے ان میں سے ﻇلم کیا ہے3 تم ان سے نہ ڈرو4 مجھ ہی سے ڈرو اور تاکہ میں اپنی نعمت تم پر پوری کروں اور اس لئے بھی کہ تم راه راست پاؤ۔

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 قبلہ کی طرف منہ پھیرنے کا حکم تین مرتبہ دہرایا گیا ہے، یا تو اس کی تاکید اور اہمیت واضح کرنے کے لئے، یا یہ چوں کہ نسخ حکم کا پہلا تجربہ تھا، اس لئے ذہنی خلجان دور کرنے کے لئے ضروری تھا کہ اسے بار بار دہرا کر دلوں میں راسخ کردیا جائے، یا تعدد علت کی وجہ سے ایسا کیا گیا۔ ایک علت نبی (صلى الله عليه وسلم) کی مرضی اور خواہش تھی، وہاں اسے بیان کیا۔ دوسری علت، ہر اہل ملت اور صاحب دعوت کے لئے ایک مستقل مرکز کا وجود ہے، وہاں اسے دہرایا۔ تیسری، علت مخالفین کے اعتراضات کا ازالہ ہے، وہاں اسے بیان کیا گیا ہے (فتح القدیر)
  2. 2 یعنی اہل کتاب یہ نہ کہہ سکیں کہ ہماری کتابوں میں تو ان کا قبلہ خانہ کعبہ ہے اور نماز یہ بیت المقدس کی طرف پڑھتے ہیں۔
  3. 3 یہاں«ظَلَمُوا» سے مراد معاندین (عنادرکھنے والے) ہیں یعنی اہل کتب میں سے جو معاندین ہیں، وہ یہ جاننے کے باوجود کہ پیغمبر آخرالزماں (صلى الله عليه وسلم) کا قبلہ خانہ کعبہ ہی ہوگا، وہ بطور عناد کہیں گے کہ بیت المقدس کے بجائے خانہ کعبہ کو اپنا قبلہ بنا کر یہ پیغمبر (صلى الله عليه وسلم) بالآخر اپنے آبائی دین ہی کی طرف مائل ہوگیا ہے اور بعض کے نزدیک اس سے مراد مشرکین مکہ ہیں۔
  4. 4 ظالموں سے نہ ڈرو۔ یعنی مشرکوں کی باتوں کی پروا مت کرو۔ انہوں نے کہا تھا کہ محمد ( (صلى الله عليه وسلم) ) نے ہمارا قبلہ تو اختیار کرلیا ہے، عنقریب ہمارا دین بھی اپنا لیں گے۔ (مجھ ہی سے ڈرتے رہو)۔ جو حکم میں دیتا رہوں، اس پر بلاخوف عمل کرتے رہو۔ تحویل قبلہ کو اتمام نعمت اور ہدایت یافتگی سے تعبیر فرمایا کہ حکم الٰہی پر عمل کرنا یقیناً انسان کو انعام واکرام کا مستحق بھی بناتا ہے اور ہدایت کی توفیق بھی اسے نصیب ہوتی ہے۔

2:150 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:150 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:150

Al-Mukhtasar

150- اے نبی! آپ جس جگہ ہوں، نماز پڑھنے کا ارادہ ہو تو مسجد حرام کی طرف رخ کر لیں۔ اور اے اہلِ ایمان! تم بھی جس جگہ ہو اور نماز پڑھنا چاہو تو اسی قبلہ کی طرف رخ کر کے نماز پڑھو تاکہ کوئی تم پر اعتراض نہ کر سکے۔ جہاں تک ظالموں کی بات ہے تو وہ دشمنی اور عناد پر قائم رہیں گے اور کٹ حجتی سے بھی باز نہیں آئیں گے۔ ان سے ڈرنے کی ضرورت نہیں۔ ڈر بس اکیلے رب کا رکھو ۔ اس کےاحکام بجا لاؤ اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے رک جاؤ۔ اللہ تعالیٰ نے نماز میں کعبہ کی طرف رخ کرنا اس لیے مشروع ٹھہرایا ہے کہ اس طرح وہ تمھیں دوسری امتوں سے نمایاں کر کے تم پر اپنی نعمت کی تکمیل فرمائے، نیز اس لیے کہ سب سے افضل قبلے کی طرف تمھاری راہنمائی کرے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
2
الفاظ کی تعداد
31
مدینہ مصحف (604 صفحات)
23
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
23
نسخ مصحف (612 صفحات)
24
آیت 2:150 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:150 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 2.

آیت 2:150 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 23 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 23 · نسخ مصحف (612 صفحات): 24.

آیت 2:150 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 31.

آیت 2:150 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:150: حروف کی تعداد 138، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:150 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:150 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 157 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:150 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:150 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play