مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:167 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 167 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 174، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 25 پر ہے۔

وَقَالَ ٱلَّذِينَ ٱتَّبَعُواْ لَوۡ أَنَّ لَنَا كَرَّةٗ فَنَتَبَرَّأَ مِنۡهُمۡ كَمَا تَبَرَّءُواْ مِنَّاۗ كَذَٰلِكَ يُرِيهِمُ ٱللَّهُ أَعۡمَٰلَهُمۡ حَسَرَٰتٍ عَلَيۡهِمۡۖ وَمَا هُم بِخَٰرِجِينَ مِنَ ٱلنَّارِ

اور تابعدار لوگ کہنے لگیں گے، کاش ہم دنیا کی طرف دوباره جائیں تو ہم بھی ان سے ایسے ہی بیزار ہوجائیں جیسے یہ ہم سے ہیں، اسی طرح اللہ تعالیٰ انہیں ان کے اعمال دکھائے گا ان کو حسرت دﻻنے کو، یہ ہرگز جہنم سے نہ نکلیں گے۔1

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 آخرت میں پیروں اور گدی نشینوں کی بےبسی اور بےوفائی پر مشرکین حسرت کریں گے لیکن وہاں اس حسرت کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ کاش دنیا میں ہی وہ شرک سے توبہ کرلیں۔

2:167 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:167 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:167

Al-Mukhtasar

167- اپنے بڑوں کے پیروکار اور کمزور لوگ کہیں گے: کاش! ہماری دنیا کی طرف دوبارہ واپسی ہو جائے تو ہم اپنے سرداروں اور پیروں سے اسی طرح اظہارِ براءت کریں جس طرح وہ ہم سے کر رہے ہیں۔ آخرت میں شدید عذاب کے ساتھ ساتھ اللہ تعالیٰ انھیں اکابر کی اندھی تقلید کا انجام بھی دکھائے گا۔ وہ حسرت و ندامت کے آنسو بہائیں گے مگر کبھی آگ سے نکل نہیں سکیں گے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
2
الفاظ کی تعداد
23
مدینہ مصحف (604 صفحات)
25
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
25
نسخ مصحف (612 صفحات)
26
آیت 2:167 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:167 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 2.

آیت 2:167 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 25 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 25 · نسخ مصحف (612 صفحات): 26.

آیت 2:167 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 23.

آیت 2:167 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:167: حروف کی تعداد 93، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:167 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:167 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 174 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:167 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:167 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play