مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:168 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 168 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 175، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 25 پر ہے۔

يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّاسُ كُلُواْ مِمَّا فِي ٱلۡأَرۡضِ حَلَٰلٗا طَيِّبٗا وَلَا تَتَّبِعُواْ خُطُوَٰتِ ٱلشَّيۡطَٰنِۚ إِنَّهُۥ لَكُمۡ عَدُوّٞ مُّبِينٌ

لوگو! زمین میں جتنی بھی حلال اور پاکیزه چیزیں ہیں انہیں کھاؤ پیو اور شیطانی راه پر نہ چلو1 ، وه تمہارا کھلا ہوا دشمن ہے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی شیطان کے پیچھے لگ کر اللہ کی حلال کردہ چیز کو حرام مت کرو۔ جس طرح مشرکین نے کیا کہ اپنے بتوں کے نام وقف کردہ جانوروں وہ حرام کرلیتے تھے، جس کی تفصیل سورۂ الانعام میں آئے گی۔ حدیث میں آتا ہے نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا : اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : ”میں نے اپنے بندوں کو حنیف ( حق کے لیے یکسو) پیدا کیا، پس شیطانوں نے ان کو ان کے دین سے گمراہ کردیا اور جو چیزیں میں نے ان کے لئے حلال کی تھیں، وہ اس نے ان پر حرام کردیں۔“ (صحيح مسلم، كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها ، باب الصفات التي يعرف بها في الدنيا أهل الجنة وأهل النار)

2:168 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:168 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:168

Al-Mukhtasar

168- اے لوگو! حلال اور جائز طریقے سے حاصل ہونے والی زمین کی پیداوار اور جانور جن کے لیے استعمال ہونے والی کمائی حلال ہو اور وہ بذاتِ خود پاک ہوں، خبیث اور نجس نہ ہوں، تو ان کا کھانا تمھارے لیے حلال ہے۔ شیطان کی راہوں پر نہ چلو، وہ تمھیں دھوکے میں مبتلا کر دے گا کیونکہ وہ تمھارا کھلا دشمن ہے اور عقل مند کے لیے ایسے دشمن کی پیروی کیسے جائز ہو سکتی ہے جو ہر وقت اسے گمراہ کرنے اور اذیت دینے کے درپے ہو!

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
2
الفاظ کی تعداد
16
مدینہ مصحف (604 صفحات)
25
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
25
نسخ مصحف (612 صفحات)
26
آیت 2:168 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:168 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 2.

آیت 2:168 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 25 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 25 · نسخ مصحف (612 صفحات): 26.

آیت 2:168 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 16.

آیت 2:168 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:168: حروف کی تعداد 64، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:168 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:168 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 175 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:168 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:168 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play