سورۃ البقرہ 2:188 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 188 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 195، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 29 پر ہے۔
وَلَا تَأۡكُلُوٓاْ أَمۡوَٰلَكُم بَيۡنَكُم بِٱلۡبَٰطِلِ وَتُدۡلُواْ بِهَآ إِلَى ٱلۡحُكَّامِ لِتَأۡكُلُواْ فَرِيقٗا مِّنۡ أَمۡوَٰلِ ٱلنَّاسِ بِٱلۡإِثۡمِ وَأَنتُمۡ تَعۡلَمُونَ
اور ایک دوسرے کا مال ناحق نہ کھایا کرو، نہ حاکموں کو رشوت پہنچا کر کسی کا کچھ مال ﻇلم وستم سے اپنا کر لیا کرو، حاﻻنکہ تم جانتے ہو۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 ایسے شخص کے بارے میں ہے جس کے پاس کسی کا حق ہو، لیکن حق والے کے پاس ثبوت نہ ہو، اس کمزوری سے فائدہ اٹھا کر وہ عدالت یا حاکم مجاز سے اپنے حق میں فیصلہ کروالے اور اس طرح وہ دوسرے کا حق غصب کرلے۔ یہ ظلم ہے اور حرام ہے۔ عدالت کا فیصلہ ظلم اور حرام کو جائز اور حلال نہیں کرسکتا۔ یہ ظالم عنداللہ مجرم ہوگا۔ (ابن کثیر)
2:188 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:188
Al-Mukhtasar
188- تم میں سے کوئی دوسرے کا مال ناجائز طریقے، جیسے چوری، غصب اور دھوکا دہی وغیرہ سے نہ لے۔ اور نہ ہی مال کا جھگڑا حکمرانوں کے پاس اس لیے لے جاؤ کہ تم معصیت اور گناہ کا ارتکاب کرتے ہوئے لوگوں کے مال کا کچھ حصہ ہتھیا لو، حالانکہ تمھیں علم بھی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے حرام قرار دیا ہے۔ گناہ کی حرمت کا علم ہونے کے بعد گناہ کا ارتکاب کرنا زیادہ برا ہے اور سزا کے اعتبار سے انتہائی سخت ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 2
- الفاظ کی تعداد
- 17
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 29
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 29
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 30
آیت 2:188 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:188 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 2.
آیت 2:188 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 29 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 29 · نسخ مصحف (612 صفحات): 30.
آیت 2:188 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 17.
آیت 2:188 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:188: حروف کی تعداد 84، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:188 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:188 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 195 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:188 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:188 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔