سورۃ البقرہ 2:187 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 187 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 194، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 29 پر ہے۔
أُحِلَّ لَكُمۡ لَيۡلَةَ ٱلصِّيَامِ ٱلرَّفَثُ إِلَىٰ نِسَآئِكُمۡۚ هُنَّ لِبَاسٞ لَّكُمۡ وَأَنتُمۡ لِبَاسٞ لَّهُنَّۗ عَلِمَ ٱللَّهُ أَنَّكُمۡ كُنتُمۡ تَخۡتَانُونَ أَنفُسَكُمۡ فَتَابَ عَلَيۡكُمۡ وَعَفَا عَنكُمۡۖ فَٱلۡـَٰٔنَ بَٰشِرُوهُنَّ وَٱبۡتَغُواْ مَا كَتَبَ ٱللَّهُ لَكُمۡۚ وَكُلُواْ وَٱشۡرَبُواْ حَتَّىٰ يَتَبَيَّنَ لَكُمُ ٱلۡخَيۡطُ ٱلۡأَبۡيَضُ مِنَ ٱلۡخَيۡطِ ٱلۡأَسۡوَدِ مِنَ ٱلۡفَجۡرِۖ ثُمَّ أَتِمُّواْ ٱلصِّيَامَ إِلَى ٱلَّيۡلِۚ وَلَا تُبَٰشِرُوهُنَّ وَأَنتُمۡ عَٰكِفُونَ فِي ٱلۡمَسَٰجِدِۗ تِلۡكَ حُدُودُ ٱللَّهِ فَلَا تَقۡرَبُوهَاۗ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّهُ ءَايَٰتِهِۦ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمۡ يَتَّقُونَ
روزے کی راتوں میں اپنی بیویوں سے ملنا تمہارے لئے حلال کیا گیا، وه تمہارا لباس ہیں اور تم ان کے لباس ہو، تمہاری پوشیده خیانتوں کا اللہ تعالیٰ کو علم ہے، اس نے تمہاری توبہ قبول فرما کر تم سے درگزر فرمالیا، اب تمہیں ان سے مباشرت کی اور اللہ تعالیٰ کی لکھی ہوئی چیز کو تلاش کرنے کی اجازت ہے، تم کھاتے پیتے رہو یہاں تک کہ صبح کا سفید دھاگہ سیاه دھاگے سے ﻇاہر ہوجائے1 ۔ پھر رات تک روزے کو پورا کرو2 اور عورتوں سے اس وقت مباشرت نہ کرو جب کہ تم مسجدوں میں اعتکاف میں ہو3۔ یہ اللہ تعالیٰ کی حدود ہیں، تم ان کے قریب بھی نہ جاؤ۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ اپنی آیتیں لوگوں کے لئے بیان فرماتا ہے تاکہ وه بچیں
مترجم کے حواشی (3)
- 1 ابتدائے اسلام میں ایک حکم یہ تھا کہ روزہ افطار کرنے کے بعد عشا کی نماز یا سونے تک کھانے پینے اور بیوی سے مباشرت کرنے کی اجازت تھی، سونے کے بعد ان میں سے کوئی کام نہیں کیا جاسکتا تھا۔ ظاہر بات ہے یہ پابندی سخت تھی اور اس پر عمل مشکل تھا۔ اللہ تعالیٰ نے اس آیت میں یہ دونوں پابندیاں اٹھالیں اور افطار سے لے کر صبح صادق تک کھانے پینے اور بیوی سے مباشرت کرنے کی اجازت مرحمت فرمادی۔ «الرَّفَثُ» سے مراد بیوی سے ہم بستری کرنا ہے «الْخَيْطُ الأَبْيَضُ» سے صبح صادق، اور «الخَيْطُ الأسْوَدُ» (سیاہ دھاری) سے مراد رات ہے (ابن کثیر) مسئلہ : اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ حالت جنابت میں روزہ رکھا جاسکتا ہے، کیوں کہ فجر تک اللہ تعالیٰ نے مذکورہ امور کی اجازت دی ہے اور صحیح بخاری وصحیح مسلم کی روایت سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے۔ (ابن کثیر)
- 2 یعنی رات ہوتے ہی (غروب شمس کے فوراً بعد) روزہ افطار کرلو۔ تاخیر مت کرو، جیسا کہ حدیث میں بھی روزہ جلد افطار کرنے کی تاکید اور فضیلت آئی ہے۔ دوسرا یہ کہ وصال مت کرو۔ وصال کا مطلب ہے کہ ایک روزہ افطار کئے بغیر دوسرا روزہ رکھ لینا۔ اس سے نبی (صلى الله عليه وسلم) نے نہایت سختی سے منع فرمایا ہے۔ (کتب حدیث)۔
- 3 اعتکاف کی حالت میں بیوی سے مباشرت اور بوس وکنار کی اجازت نہیں ہے۔ البتہ ملاقات اور بات چیت جائز ہے۔ «عَاكِفُونَ فِي الْمَسَاجِدِ» سے استدلال کیا گیا ہے کہ اعتکاف کے لئے مسجد ضروری ہے، چاہے مرد ہو یا عورت۔ ازواج مطہرات نے بھی مسجد میں اعتکاف کیا ہے۔ اس لئے عورتوں کا اپنے گھروں میں اعتکاف بیٹھنا صحیح نہیں۔ البتہ مسجد میں ان کے لئے ہر چیز کا مردوں سے الگ انتظام کرنا ضروری ہے، تاکہ مردوں سے کسی طرح کا اختلاط نہ ہو، جب تک مسجد میں معقول، محفوظ اور مردوں سے بالکل الگ انتظام نہ ہو، عورتوں کو مسجد میں اعتکاف بیٹھنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے اور عورتوں کو بھی اس پر اصرار نہیں کرنا چاہیے۔ یہ ایک نفلی عبادت ہی ہے، جب تک پوری طرح تحفظ نہ ہو، اس نفلی عبادت سے گریز بہتر ہے۔ فقہ کا اصول ہے : «دَرْءُ المَفَاسِدِ يُقَدَّمُ عَلَى جَلْبِ الْمَصَالحِ»۔ ”مصالح کے حصول کے مقابلے میں مفاسد سے بچنا اور ان کو ٹالنا زیادہ ضروری ہے۔“
2:187 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:187
Al-Mukhtasar
187- پہلے پہل آدمی کے لیے یہ حکم تھا کہ جب وہ رمضان کی راتوں میں سو جاتا، پھر فجر سے پہلے اٹھ جاتا تو کھانا کھانا یا بیوی سے مباشرت کرنا اس پر حرام تھا۔ فرمایا: اے اہلِ ایمان! اللہ تعالیٰ نے اس حکم کو منسوخ کر کے تمھارے لیے رمضان کی راتوں میں بیویوں سے جماع کرنا جائز قرار دیا، چنانچہ تمھاری بیویاں تمھارے لیے سترپوشی اور پاکدامنی کا ذریعہ ہیں اور تم ان کے لیے ستر پوشی اور پاک بازی کا سبب ہو۔ تم میں سے کوئی ایک دوسرے سے بے نیاز نہیں ہوسکتا۔ اللہ تعالیٰ کے علم میں تھا کہ تم اللہ تعالیٰ کے منع کردہ کاموں کا ارتکاب کر کے اپنے نفسوں سے خیانت کرو گے، لہٰذا اس نے تم پر رحم کیا، توجہ فرمائی اور تم پر تخفیف اور نرمی کر دی، لہٰذا اب تم رمضان کی رات میں ان سے مباشرت کر سکتے ہو اور اللہ تعالیٰ نے تمھارے مقدر میں جو اولاد رکھی ہے، اسے طلب کرو اور پوری رات طلوعِ فجر تک کھاؤ پیو۔ طلوع فجر سے وہ روشنی مراد ہے جو رات کی تاریکی سے پھوٹتی ہے، پھر طلوعِ فجر سے غروبِ آفتاب تک روزہ توڑنے والے تمام امور سے رک کر روزے کو مکمل کرو۔ تم اپنی بیویوں سے مباشرت نہ کرو اس حال میں کہ تم مساجد میں اعتکاف بیٹھے ہوئے ہو کیونکہ اس سے اعتکاف باطل ہو جائے گا۔ مذکورہ بالا احکام حلال و حرام کے درمیان اللہ تعالیٰ کی حدیں ہیں، لہٰذا کبھی ان کے قریب نہ جانا۔ جو اللہ تعالیٰ کی حدوں کے قریب گیا، ہوسکتا ہے کہ وہ حرام کا ارتکاب کر لے۔ ان احکام کی اس قدر تفصیل اور وضاحت کر کے اللہ تعالیٰ لوگوں کے لیے اپنی آیات کھول کر بیان کر رہا ہے تاکہ وہ اس کے حکموں پر عمل کر کے اور اس کے منع کیے ہوئے کاموں سے باز آ کر اس کے عذاب سے بچ سکیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 2
- الفاظ کی تعداد
- 65
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 29
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 28
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 29
آیت 2:187 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:187 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 2.
آیت 2:187 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 29 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 28 · نسخ مصحف (612 صفحات): 29.
آیت 2:187 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 65.
آیت 2:187 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:187: حروف کی تعداد 281، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:187 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:187 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 194 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:187 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:187 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔