مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:206 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 206 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 213، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 32 پر ہے۔

وَإِذَا قِيلَ لَهُ ٱتَّقِ ٱللَّهَ أَخَذَتۡهُ ٱلۡعِزَّةُ بِٱلۡإِثۡمِۚ فَحَسۡبُهُۥ جَهَنَّمُۖ وَلَبِئۡسَ ٱلۡمِهَادُ

اور جب اس سے کہا جائے کہ اللہ سے ڈر تو تکبر اور تعصب اسے گناه پر آماده کر1 دیتا ہے، ایسے کے لئے بس جہنم ہی ہے اور یقیناً وه بد ترین جگہ ہے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 «أَخَذَتْهُ الْعِزَّةُ بِالإِثْمِ» تکبر اور غرور اسے گناہ پر ابھارتا ہے۔ عزت کے معنی غرور وانانیت کے ہیں۔

2:206 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:206 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:206

Al-Mukhtasar

206- جب اس فسادی کو بطور نصیحت کہا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ سے ڈر جا، اس کی حدود کی پابندی کر اور منع کیے گئے کاموں سے رک جا تو غرور اور انانیت اسے حق کی طرف رجوع کرنے سے روک دیتی ہے اور وہ گناہ میں اور سرکش ہو جاتا ہے۔ اس سرکشی کی سزا یہ ہے کہ وہ جہنم رسید ہوگا اور وہ یقیناً وہاں رہنے والوں کے لیے بدترین ٹھکانا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
2
الفاظ کی تعداد
12
مدینہ مصحف (604 صفحات)
32
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
32
نسخ مصحف (612 صفحات)
33
آیت 2:206 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:206 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 2.

آیت 2:206 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 32 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 32 · نسخ مصحف (612 صفحات): 33.

آیت 2:206 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 12.

آیت 2:206 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:206: حروف کی تعداد 52، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:206 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:206 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 213 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:206 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:206 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play