سورۃ البقرہ 2:212 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 212 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 219، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 33 پر ہے۔
زُيِّنَ لِلَّذِينَ كَفَرُواْ ٱلۡحَيَوٰةُ ٱلدُّنۡيَا وَيَسۡخَرُونَ مِنَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْۘ وَٱلَّذِينَ ٱتَّقَوۡاْ فَوۡقَهُمۡ يَوۡمَ ٱلۡقِيَٰمَةِۗ وَٱللَّهُ يَرۡزُقُ مَن يَشَآءُ بِغَيۡرِ حِسَابٖ
کافروں کے لئے دنیا کی زندگی خوب زینت دار کی گئی ہے، وه ایمان والوں سے ہنسی مذاق کرتے ہیں1 ، حاﻻنکہ پرہیزگار لوگ قیامت کے دن ان سے اعلیٰ ہوں گے، اللہ تعالیٰ جسے چاہتا ہے بےحساب روزی دیتا ہے۔2
مترجم کے حواشی (2)
- 1 چوں کہ مسلمانوں کی اکثریت غربا پر مشتمل تھی جو دنیوی آسائشوں اور سہولتوں سے محروم تھے، اس لئے کافر یعنی قریش مکہ ان کا مذاق اڑاتے تھے، جیسا کہ اہل ثروت کا ہر دور میں شیوہ رہا ہے۔
- 2 اہل ایمان کے فقر اور سادگی کا کفار جو استہزا وتمسخر اڑاتے، اس کا ذکر فرما کر کہا جا رہا ہے کہ قیامت والے دن یہی فقرا اپنے تقویٰ کی بدولت بلند وبالا ہوں گے (بےحساب روزی) کا تعلق آخرت کے علاوہ دنیا سے بھی ہوسکتا ہے کہ چند سالوں کے بعد ہی اللہ تعالیٰ نے ان فقرا پر بھی فتوحات کے دروازے کھول دیئے، جن سے سامان دنیا اور رزق کی فراوانی ہوگئی۔
2:212 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:212
Al-Mukhtasar
212- کافروں کے لیے دنیا کی زندگی، اس کا ختم ہونے والا ساز و سامان اور ختم ہونے والی لذتیں خوشنما بنا دی گئی ہیں۔ وہ اللہ تعالیٰ اور یوم آخرت پر ایمان رکھنے والوں کا مذاق اڑاتے ہیں۔ جو لوگ اللہ تعالیٰ کے احکام مان کر اور ممنوعات سے باز رہ کر تقویٰ اختیار کرتے ہیں، وہ آخرت میں ان کافروں سے کہیں اوپر ہوں گے، جہاں اللہ تعالیٰ انھیں ہمیشہ کی جنتوں میں ٹھہرائے گا اور اللہ اپنی مخلوق میں سے جسے چاہے، بے حد و حساب دیتا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 2
- الفاظ کی تعداد
- 20
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 33
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 33
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 34
آیت 2:212 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:212 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 2.
آیت 2:212 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 33 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 33 · نسخ مصحف (612 صفحات): 34.
آیت 2:212 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 20.
آیت 2:212 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:212: حروف کی تعداد 93، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:212 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:212 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 219 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:212 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:212 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔