مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:225 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 225 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 232، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 36 پر ہے۔

لَّا يُؤَاخِذُكُمُ ٱللَّهُ بِٱللَّغۡوِ فِيٓ أَيۡمَٰنِكُمۡ وَلَٰكِن يُؤَاخِذُكُم بِمَا كَسَبَتۡ قُلُوبُكُمۡۗ وَٱللَّهُ غَفُورٌ حَلِيمٞ

اللہ تعالیٰ تمہیں تمہاری ان قسموں پر نہ پکڑے گا جو پختہ نہ ہوں1 ہاں اس کی پکڑ اس چیز پر ہے جو تمہارے دلوں کا فعل ہو، اللہ تعالیٰ بخشنے واﻻ اور بردبار ہے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی جو غیرارادی اور عادت کے طور پر ہوں۔ البتہ عمداً جھوٹی قسم کھانا کبیرہ گناہ ہے۔

2:225 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:225 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:225

Al-Mukhtasar

225- اللہ تعالیٰ تمھارا محاسبہ ان قسموں پر نہیں کرے گا جو غیر ارادی طور پر تمھاری زبانوں پر جاری ہو جاتی ہیں، جیسے تم میں سے کوئی کہتا ہے: نہیں، اللہ کی قسم! ہاں، اللہ کی قسم! وغیرہ۔ ایسی قسموں کا کفارہ ہے نہ ان کی کوئی سزا۔ لیکن ان قسموں پر اللہ تعالیٰ ضرور تمھارا محاسبہ کرے گا جو تم نے ارادی طور پر کھائی ہوں اور اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے گناہوں کو بے حد بخشنے والا اور ان کے لیے نہایت بردبار ہے کہ انھیں جلد سزا نہیں دیتا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
2
الفاظ کی تعداد
14
مدینہ مصحف (604 صفحات)
36
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
36
نسخ مصحف (612 صفحات)
37
آیت 2:225 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:225 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 2.

آیت 2:225 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 36 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 36 · نسخ مصحف (612 صفحات): 37.

آیت 2:225 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 14.

آیت 2:225 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:225: حروف کی تعداد 64، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:225 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:225 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 232 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:225 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:225 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play