سورۃ البقرہ 2:226 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 226 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 233، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 36 پر ہے۔
لِّلَّذِينَ يُؤۡلُونَ مِن نِّسَآئِهِمۡ تَرَبُّصُ أَرۡبَعَةِ أَشۡهُرٖۖ فَإِن فَآءُو فَإِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٞ رَّحِيمٞ
جو لوگ اپنی بیویوں سے (تعلق نہ رکھنے کی) قسمیں کھائیں، ان کے لئے چار مہینے کی مدت1 ہے، پھر اگر وه لوٹ آئیں تو اللہ تعالیٰ بھی بخشنے واﻻ مہربان ہے۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 إِيلاءٌ کے معنی قسم کھانے کے ہیں، یعنی کوئی شوہر اگر قسم کھا لے کہ اپنی بیوی سے ایک مہینے یا دو مہینے (مثلاً) تعلق نہیں رکھوں گا، پھر قسم کی مدت پوری کرکے تعلق قائم کرلیتا ہے تو کوئی کفارہ نہیں، ہاں اگر مدت پوری ہونے سے قبل تعلق قائم کرے گا تو کفارۂ قسم ادا کرنا ہوگا۔ اور اگر چار مہینے سے زیادہ مدت کے لئے یا مدت کی تعیین کے بغیر قسم کھاتا ہے تو اس آیت میں ایسے لوگوں کے لئے مدت کا تعین کردیا گیا ہے کہ وہ چار مہینے گزرنے کے بعد یا تو بیوی سے تعلق قائم کرلیں، یا پھر اسے طلاق دے دیں (اسے چار مہینے سے زیادہ معلق رکھنے کی اجازت نہیں ہے) پہلی صورت میں اسے کفارۂ قسم ادا کرنا ہوگا اور اگر دونوں میں سے کوئی صورت اختیار نہیں کرے گا تو عدالت اس کو دونوں میں سے کسی ایک بات کے اختیار کرنے پر مجبور کرے گی کہ وہ اس سے تعلق قائم کرے، یا طلاق دے، تاکہ عورت پر ظلم نہ ہو۔ (تفسیر ابن کثیر )
2:226 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:226
Al-Mukhtasar
226- جو لوگ اپنی بیویوں سے جماع ترک کرنے کی قسم کھا لیتے ہیں تو ان کی مدتِ انتظار چار ماہ سے زیادہ نہیں ہوگی اور یہ مدت قسم کھانے کے دن سے شمار ہوگی۔اس کے لیے ایلاء کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے۔ اگر وہ قسم کھانے کے بعد چار ماہ یا اس سے کم مدت میں اپنی بیویوں سے جماع کی طرف رجوع کر لیں تو اللہ تعالیٰ بہت بخشنے والا ہے۔ ان سے جو غلطی ہوئی اللہ اسے معاف کر دے گا۔ وہ ان پر بڑا رحیم ہے کہ اس قسم سے نکلنے کے لیے اس نے کفارے کا شرعی طریقہ بتا دیا ہے۔ (اگر قسم کی مدت پوری کر کے رجوع کیا تو کفارہ بھی نہیں۔)
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 2
- الفاظ کی تعداد
- 13
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 36
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 36
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 37
آیت 2:226 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:226 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 2.
آیت 2:226 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 36 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 36 · نسخ مصحف (612 صفحات): 37.
آیت 2:226 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 13.
آیت 2:226 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:226: حروف کی تعداد 53، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:226 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:226 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 233 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:226 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:226 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔