مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:230 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 230 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 237، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 36 پر ہے۔

فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا تَحِلُّ لَهُۥ مِنۢ بَعۡدُ حَتَّىٰ تَنكِحَ زَوۡجًا غَيۡرَهُۥۗ فَإِن طَلَّقَهَا فَلَا جُنَاحَ عَلَيۡهِمَآ أَن يَتَرَاجَعَآ إِن ظَنَّآ أَن يُقِيمَا حُدُودَ ٱللَّهِۗ وَتِلۡكَ حُدُودُ ٱللَّهِ يُبَيِّنُهَا لِقَوۡمٖ يَعۡلَمُونَ

پھر اگر اس کو (تیسری بار) طلاق دے دے تو اب اس کے لئے حلال نہیں جب تک وه عورت اس کے سوا دوسرے سے نکاح نہ کرے، پھر اگر وه بھی طلاق دے دے تو ان دونوں کو میل جول کرلینے میں کوئی گناه نہیں1 بشرطیکہ یہ جان لیں کہ اللہ کی حدوں کو قائم رکھ سکیں گے، یہ اللہ تعالیٰ کی حدود ہیں جنہیں وه جاننے والوں کے لئے بیان فرما رہا ہے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اس طلاق سے تیسری طلاق مراد ہے۔ یعنی تیسری طلاق کے بعد خاوند اب نہ رجوع کرسکتا ہے اور نہ نکاح۔ البتہ یہ عورت کسی اور جگہ نکاح کرلے اور دوسرا خاوند اپنی مرضی سے اسے طلاق دے دے، یا فوت ہوجائے تو اس کے بعد زوج اول سے اس کا نکاح جائز ہوگا۔ لیکن اس کے لئے بعض ملکوں میں جو حلالہ کا طریقہ رائج ہے، یہ لعنتی فعل ہے۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے حلالہ کرنے والے اور کروانے والے دونوں پر لعنت فرمائی ہے۔ حلالہ کی غرض سے کیا گیا نکاح، نکاح نہیں ہے، زناکاری ہے، اس نکاح سے عورت پہلے خاوند کے لئے حلال نہیں ہوگی۔

2:230 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:230 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:230

Al-Mukhtasar

230- اور اگر شوہر اپنی بیوی کو تیسری طلاق دے دے تو اس کے لیے اس عورت سے نیا نکاح اس وقت تک جائز نہیں جب تک وہ عورت اپنی مرضی سے آباد ہونے کے لیے کسی دوسرے مرد سے مسنون نکاح نہ کرے اور وہ شوہر اس سے مباشرت والا تعلق بھی قائم کرے، نیز یہ نکاح حلالے کی نیت سے نہ ہو، پھر وہ دوسرا شوہر اسے طلاق دے دے یا فوت ہو جائے تو پھر اس عورت اور اس کے پہلے شوہر پر نئے نکاح اور نئے مہر کے ساتھ اکٹھا ہونے پر کوئی گناہ نہیں، بشرطیکہ انھیں یقین ہو کہ وہ اللہ کے مقرر کیے ہوئے شرعی احکام کو قائم رکھ سکیں گے۔ اللہ تعالیٰ شرعی احکام ان لوگوں کے لیے بیان کرتا ہے جو اس کے احکام و حدود کو جانتے ہیں کیونکہ وہی ان سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
2
الفاظ کی تعداد
30
مدینہ مصحف (604 صفحات)
36
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
37
نسخ مصحف (612 صفحات)
38
آیت 2:230 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:230 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 2.

آیت 2:230 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 36 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 37 · نسخ مصحف (612 صفحات): 38.

آیت 2:230 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 30.

آیت 2:230 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:230: حروف کی تعداد 114، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:230 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:230 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 237 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:230 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:230 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play