مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:229 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 229 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 236، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 36 پر ہے۔

ٱلطَّلَٰقُ مَرَّتَانِۖ فَإِمۡسَاكُۢ بِمَعۡرُوفٍ أَوۡ تَسۡرِيحُۢ بِإِحۡسَٰنٖۗ وَلَا يَحِلُّ لَكُمۡ أَن تَأۡخُذُواْ مِمَّآ ءَاتَيۡتُمُوهُنَّ شَيۡـًٔا إِلَّآ أَن يَخَافَآ أَلَّا يُقِيمَا حُدُودَ ٱللَّهِۖ فَإِنۡ خِفۡتُمۡ أَلَّا يُقِيمَا حُدُودَ ٱللَّهِ فَلَا جُنَاحَ عَلَيۡهِمَا فِيمَا ٱفۡتَدَتۡ بِهِۦۗ تِلۡكَ حُدُودُ ٱللَّهِ فَلَا تَعۡتَدُوهَاۚ وَمَن يَتَعَدَّ حُدُودَ ٱللَّهِ فَأُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلظَّٰلِمُونَ

یہ طلاقیں دو مرتبہ ہیں1 ، پھر یا تو اچھائی سے روکنا2 یا عمدگی کے ساتھ چھوڑ دینا ہے3 اور تمہیں حلال نہیں کہ تم نے انہیں جو دے دیا ہے اس میں سے کچھ بھی لو، ہاں یہ اور بات ہے کہ دونوں کو اللہ کی حدیں قائم نہ رکھ سکنے کا خوف ہو، اس لئے اگر تمہیں ڈر ہو کہ یہ دونوں اللہ کی حدیں قائم نہ رکھ سکیں گے تو عورت رہائی پانے کے لئے کچھ دے ڈالے، اس میں دونوں پر گناه نہیں4 یہ اللہ کی حدود ہیں خبردار ان سے آگے نہ بڑھنا اور جو لوگ اللہ کی حدوں سے تجاوز کرجائیں وه ﻇالم ہیں۔

مترجم کے حواشی (4)
  1. 1 یعنی وہ طلاق جس میں خاوند کو (عدت کے اندر) رجوع کا حق حاصل ہے، وہ دو مرتبہ ہے، پہلی طلاق کے بعد بھی اور دوسری مرتبہ طلاق کے بعد بھی رجوع ہوسکتا ہے۔ تیسری مرتبہ طلاق دینے کے بعد رجوع کی اجازت نہیں۔ زمانۂ جاہلیت میں یہ حق طلاق ورجوع غیر محدود تھا جس سے عورتوں پر بڑا ظلم ہوتا تھا، آدمی بار بار طلاق دے کر رجوع کرتا رہتا تھا، اس طرح اسے نہ بساتا تھا، نہ آزاد کرتا تھا۔ اللہ نے اس ظلم کا راستہ بند کردیا۔ اور پہلی یا دوسری مرتبہ سوچنے اور غور کرنے کی سہولت سے محروم بھی نہیں کیا۔ ورنہ اگر پہلی مرتبہ کی طلاق میں ہی ہمیشہ کے لئے جدائی کا حکم دے دیا جاتا تو اس سے پیدا ہونے والی معاشرتی مسائل کی پیچیدگیوں کا اندازہ ہی نہیں کیا جاسکتا۔ علاوہ ازیں اللہ تعالیٰ نے”طَلْقَتَانِ“ (دو طلاقیں) نہیں فرمایا، بلکہ الطَّلاقُ مَرَّتَانِ (طلاق دو مرتبہ) فرمایا، جس سے اس بات کی طرف اشارہ فرما دیا کہ بیک وقت دو یا تین طلاقیں دینا اور انہیں بیک وقت نافذ کر دینا حکمت الٰہیہ کے خلاف ہے۔ حکمت الٰہیہ اسی بات کی مقتضی ہے کہ ایک مرتبہ طلاق کے بعد (چاہے وہ ایک ہو یا کئی ایک) اور اسی طرح دوسری مرتبہ طلاق کے بعد (چاہے وہ ایک ہو یا کئی ایک) مرد کو سوچنے سمجھنے اور جلد بازی یا غصے میں کئے گئے کام کے ازالے کا موقع دیا جائے، یہ حکمت ایک مجلس کی تین طلاقوں کو ایک طلاق رجعی قرار دینے میں ہی باقی رہتی ہے، نہ کہ تینوں کو بیک وقت نافذ کرکے سوچنے اور غلطی کا ازالہ کرنے کی سہولت سے محروم کردینے کی صورت میں، (تفصیل کے لئے ملاحظہ ہو : کتاب مجموعہ مقالات علمیہ بابت۔ ایک مجلس کی تین طلاق۔ اور (اختلاف امت اور صراط مستقیم)۔ نیز معلوم ہونا چاہیے کہ بہت سے علما ایک مجلس کی تین طلاقوں کے واقع ہونے ہی کا فتویٰ دیتے ہیں۔
  2. 2 یعنی رجوع کرکے اچھے طریقے سے اسے بسانا۔
  3. 3 یعنی تیسری مرتبہ طلاق دے کر۔
  4. 4 اس میں خلع کا بیان ہے، یعنی عورت خاوند سے علیحدگی حاصل کرنا چاہے تو اس صورت میں خاوند عورت سے اپنا دیا ہوا مہر واپس لے سکتا ہے۔ خاوند اگر علیحدگی قبول کرنے پر آمادہ نہ ہو تو عدالت خاوند کو طلاق دینے کا حکم دے گی اور اگر وہ اسے نہ مانے تو عدالت نکاح فسخ کردے گی۔ گویا خلع بذریعہ طلاق بھی ہوسکتا ہے اور بذریعہ فسخ بھی۔ دونوں صورتوں میں عدت ایک حیض ہے (ابوداود، ترمذی، نسائی والحاکم۔ فتح القدیر) عورت کو یہ حق دینے کے ساتھ ساتھ اس بات کی بھی سخت تاکیدکی گئی ہے کہ عورت بغیر کسی معقول عذر کے خاوند سے علیحدگی یعنی طلاق کا مطالبہ نہ کرے۔ اگر ایسا کرے گی تو نبی (صلى الله عليه وسلم) نے ایسی عورتوں کے لئے یہ سخت وعید بیان فرمائی ہے کہ وہ جنت کی خوشبو تک نہیں پائیں گی۔ (ابن کثیر وغیرہ )

2:229 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:229 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:229

Al-Mukhtasar

229- وہ طلاق جس میں شوہر کو رجوع کا حق رہتا ہے، وہ دو طلاقیں ہیں۔ اس طرح کہ طلاق دے، پھررجوع کرے، پھر طلاق دے، پھر رجوع کرے۔ دو طلاقوں کے بعد چاہے تو اسے حسنِ معاشرت کے ساتھ دستور کے مطابق اپنے نکاح میں رکھے یا اس کے حقوق ادا کرتے ہوئے حسنِ سلوک سے اسے تیسری طلاق دے دے۔ اے خاوندو! تمھارے لیے حلال نہیں کہ تم عورتوں کو دیے ہوئے حق مہر میں سے کچھ بھی واپس لو، سوائے اس صورت کے کہ بیوی خاوند کو اس کے اخلاق یا شکل و صورت کی وجہ سے ناپسند کرتی ہو اور دونوں میاں بیوی یہ سمجھتے ہوں کہ وہ اس ناپسندیدگی کی وجہ سے اپنے حقوق و فرائض پوری طرح ادا نہیں کر سکتے تو دونوں اپنا معاملہ کسی قریبی عزیز یا دوسرے آدمی کے سامنے رکھیں۔ اگر سرپرست اس بات سے ڈریں کہ وہ دونوں میاں بیوی آپس میں حقوقِ زوجیت کی پاسداری نہیں کر سکیں گے تو پھر دونوں پر کوئی گناہ نہیں کہ بیوی خود کو آزاد کرنے کے لیے شوہر کو کچھ مال دے کر خلع لے لے۔ یہ شرعی احکام ہیں جو حلال اور حرام کے درمیان تفریق کرنے والے ہیں، لہٰذا ان سے تجاوز نہ کرو۔ جو حلال و حرام کے درمیان اللہ کی مقرر کردہ حدوں سے تجاوز کریں تو وہی لوگ تباہی کے گڑھوں میں گر کر خود پر ظلم کرنے والے اوراپنے آپ کو اللہ کے غضب اور سزا کے سامنے پیش کرنے والے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
2
الفاظ کی تعداد
46
مدینہ مصحف (604 صفحات)
36
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
36
نسخ مصحف (612 صفحات)
37
آیت 2:229 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:229 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 2.

آیت 2:229 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 36 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 36 · نسخ مصحف (612 صفحات): 37.

آیت 2:229 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 46.

آیت 2:229 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:229: حروف کی تعداد 191، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:229 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:229 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 236 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:229 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:229 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play