مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:231 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 231 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 238، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 37 پر ہے۔

وَإِذَا طَلَّقۡتُمُ ٱلنِّسَآءَ فَبَلَغۡنَ أَجَلَهُنَّ فَأَمۡسِكُوهُنَّ بِمَعۡرُوفٍ أَوۡ سَرِّحُوهُنَّ بِمَعۡرُوفٖۚ وَلَا تُمۡسِكُوهُنَّ ضِرَارٗا لِّتَعۡتَدُواْۚ وَمَن يَفۡعَلۡ ذَٰلِكَ فَقَدۡ ظَلَمَ نَفۡسَهُۥۚ وَلَا تَتَّخِذُوٓاْ ءَايَٰتِ ٱللَّهِ هُزُوٗاۚ وَٱذۡكُرُواْ نِعۡمَتَ ٱللَّهِ عَلَيۡكُمۡ وَمَآ أَنزَلَ عَلَيۡكُم مِّنَ ٱلۡكِتَٰبِ وَٱلۡحِكۡمَةِ يَعِظُكُم بِهِۦۚ وَٱتَّقُواْ ٱللَّهَ وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ بِكُلِّ شَيۡءٍ عَلِيمٞ

جب تم عورتوں کو طلاق دو اور وه اپنی عدت ختم کرنے پر آئیں تو اب انہیں اچھی طرح بساؤ، یا بھلائی کے ساتھ الگ کردو1 اور انہیں تکلیف پہنچانے کی غرض سے ﻇلم وزیادتی کے لئے نہ روکو، جو شخص ایسا کرے اس نے اپنی جان پر ﻇلم کیا۔ تم اللہ کے احکام کو ہنسی کھیل نہ2 بناؤ اور اللہ کا احسان جو تم پر ہے یاد کرو اور جو کچھ کتاب وحکمت اس نے نازل فرمائی ہے جس سے تمہیں نصیحت کر رہا ہے، اسے بھی۔ اور اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہا کرو اور جان رکھو کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کو جانتا ہے

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 الطَّلاقُ مَرَّتَانِ میں بتلایا گیا تھا کہ دو طلاق تک رجوع کرنے کا اختیار ہے۔ اس آیت میں کہا جارہا ہے کہ رجوع عدت کے اندر اندر ہو سکتا ہے، عدت گزرنے کے بعد نہیں۔ اس لئے یہ تکرار نہیں ہے جس طرح کہ بظاہر معلوم ہوتی ہے۔
  2. 2 بعض لوگ مذاق میں طلاق دے دیتے ، یا نکاح کرلیتے، یا آزاد کردیتے ہیں، پھر کہتے ہیں کہ میں نے تو مذاق کیا تھا۔ اللہ نے اسے آیات الٰہی سے استہزا قرار دیا، جس سے مقصود اس سے روکنا ہے۔ اسی لئے نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا ہے کہ مذاق سے بھی اگر کوئی مذکورہ کام کرے گا تو وہ حقیقت ہی سمجھا جائے گا اور مذاق کی طلاق، یا نکاح یا آزادی نافذ ہوجائے گی۔ (تفسیر ابن کثیر)

2:231 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:231 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:231

Al-Mukhtasar

231- اور جب تم اپنی بیویوں کو طلاق دو اور وہ اپنی عدت ختم ہونے کے قریب پہنچ جائیں تو تمھیں حق ہے کہ ان سے رجوع کر لو یا پھر رجوع نہ کرکے دستور کے مطابق انھیں چھوڑ دو یہاں تک کہ ان کی عدت پوری ہو جائے۔ ان پر زیادتی کرنے اور انھیں نقصان پہنچانے کے لیے رجوع نہ کرو جیسا کہ زمانۂ جاہلیت میں کیا جاتا تھا۔ جو انھیں نقصان پہنچانے کے لیے رجوع کرے گا تو اس نے گناہ اور سزا اپنے ذمے لے کر خود پر ظلم کیا۔ اللہ تعالیٰ کی آیات کو کھیل کود کے ذریعے سے اور ان میں وارد احکام کی دانستہ خلاف ورزی کر کے انھیں ٹھٹھا مذاق نہ بناؤ اور اللہ نے جو انعامات تم پر کیے ہیں، انھیں یاد کرو۔ اس کا سب سے بڑا انعام قرآن و سنت ہے جس کے ساتھ اللہ تعالیٰ تمھیں شوق دلاتے اور ڈراتے ہوئے نصیحت کرتا ہے، لہٰذا اللہ تعالیٰ کے احکام مان کر اور اس کے منع کردہ امور سے باز آ کر اس سے ڈرو۔ جان لو کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے، اس سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں اور وہ جلد تمھیں تمھارے اعمال کا بدلہ دے گا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
2
الفاظ کی تعداد
45
مدینہ مصحف (604 صفحات)
37
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
37
نسخ مصحف (612 صفحات)
38
آیت 2:231 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:231 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 2.

آیت 2:231 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 37 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 37 · نسخ مصحف (612 صفحات): 38.

آیت 2:231 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 45.

آیت 2:231 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:231: حروف کی تعداد 202، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:231 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:231 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 238 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:231 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:231 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play