سورۃ البقرہ 2:250 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 250 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 257، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 41 پر ہے۔
وَلَمَّا بَرَزُواْ لِجَالُوتَ وَجُنُودِهِۦ قَالُواْ رَبَّنَآ أَفۡرِغۡ عَلَيۡنَا صَبۡرٗا وَثَبِّتۡ أَقۡدَامَنَا وَٱنصُرۡنَا عَلَى ٱلۡقَوۡمِ ٱلۡكَٰفِرِينَ
جب ان کا جالوت اور اس کے لشکر سے مقابلہ ہوا تو انہوں نے دعا مانگی کہ اے پروردگار ہمیں صبر دے، ﺛابت قدمی دے اور قوم کفار پر ہماری مدد فرما۔1
مترجم کے حواشی (1)
- 1 جالوت اس دشمن قوم کا کمانڈو اور سربراہ تھا جس سے طالوت اور ان کے رفقا کا مقابلہ تھا۔ یہ قوم عمالقہ تھی جو اپنے وقت کی بڑی جنگجو اور بہادر قوم سمجھی جاتی تھی۔ ان کی اسی شہرت کے پیش نظر، عین معرکہ آرائی کے وقت اہل ایمان نے بارگاہ الٰہی میں صبروثبات اور کفر کے مقابلے میں ایمان کی فتح وکامیابی کی دعا مانگی۔ گویا مادی اسباب کے ساتھ ساتھ اہل ایمان کے لئے ضروری ہے کہ وہ نصرت الٰہی کے لئے ایسے موقعوں پر بطور خاص طلبگار رہیں، جیسے جنگ بدر میں نبی (صلى الله عليه وسلم) نے نہایت الحاح وزاری سے فتح ونصرت کی دعائیں مانگیں، جنہیں اللہ تعالیٰ نے قبول فرمایا اور مسلمانوں کی ایک نہایت قلیل تعداد کافروں کی بڑی تعداد پر غالب آئی۔
2:250 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:250
Al-Mukhtasar
250- جب وہ جالوت اور اس کے لشکر سے مقابلے کے لیے میدان میں آمنے سامنے ہوئے تو اللہ تعالیٰ کی طرف متوجہ ہوئے اور یہ دعا کی: اے ہمارے پروردگار! ہمارے دلوں پر صبرڈال دے اور ہمیں ثابت قدمی عطا فرما تاکہ ہم میدانِ جنگ سے بھاگیں نہ دشمن سے شکست کھائیں، اور اپنی قوت و تائید سے کافروں کے خلاف ہماری مدد فرما۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 2
- الفاظ کی تعداد
- 15
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 41
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 41
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 42
آیت 2:250 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:250 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 2.
آیت 2:250 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 41 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 41 · نسخ مصحف (612 صفحات): 42.
آیت 2:250 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 15.
آیت 2:250 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:250: حروف کی تعداد 76، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:250 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:250 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 257 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:250 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:250 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔