مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:251 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 251 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 258، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 41 پر ہے۔

فَهَزَمُوهُم بِإِذۡنِ ٱللَّهِ وَقَتَلَ دَاوُۥدُ جَالُوتَ وَءَاتَىٰهُ ٱللَّهُ ٱلۡمُلۡكَ وَٱلۡحِكۡمَةَ وَعَلَّمَهُۥ مِمَّا يَشَآءُۗ وَلَوۡلَا دَفۡعُ ٱللَّهِ ٱلنَّاسَ بَعۡضَهُم بِبَعۡضٖ لَّفَسَدَتِ ٱلۡأَرۡضُ وَلَٰكِنَّ ٱللَّهَ ذُو فَضۡلٍ عَلَى ٱلۡعَٰلَمِينَ

چنانچہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے انہوں نے جالوتیوں کو شکست دے دی اور (حضرت) داؤد (علیہ السلام) کے ہاتھوں جالوت قتل ہوا1 اور اللہ تعالیٰ نے داؤد (علیہ السلام) کو مملکت وحکمت2 اور جتنا کچھ چاہا علم بھی عطا فرمایا۔ اگر اللہ تعالیٰ بعض لوگوں کو بعض سے دفع نہ کرتا تو زمین میں فساد پھیل جاتا، لیکن اللہ تعالیٰ دنیا والوں پر بڑا فضل وکرم کرنے واﻻ ہے۔3

مترجم کے حواشی (3)
  1. 1 حضرت داود (عليه السلام) بھی، جو ابھی پیغمبر تھے نہ بادشاہ، اس لشکر طالوت میں ایک سپاہی کے طور پر شامل تھے۔ ان کے ہاتھوں اللہ تعالیٰ نے جالوت کا خاتمہ کیا اور ان تھوڑے سے اہل ایمان کے ذریعے سے ایک بڑی قوم کو شکست فاش دلوائی۔
  2. 2 اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے حضرت داود (عليه السلام) کو بادشاہت بھی عطا فرمائی اور نبوت بھی۔ حکمت سے بعض نے نبوت، بعض نے صنعت آہن گری اور بعض نے ان امور کی سمجھ مراد لی ہے، جو اس موقع جنگ پر اللہ تعالیٰ کی مشیت وارادے سے فیصلہ کن ثابت ہوئے۔
  3. 3 اس میں اللہ کی ایک سنت الٰہی کا بیان ہے کہ وہ انسانوں کے ہی ایک گروہ کے ذریعے سے، دوسرے انسانی گروہ کے ظلم اور اقتدار کا خاتمہ فرماتا رہتا ہے۔ اگر وہ ایسا نہ کرتا اور کسی ایک ہی گروہ کو ہمیشہ قوت واختیار سے بہرہ ور کئے رکھتا تو یہ زمین ظلم وفساد سے بھر جاتی۔ اس لئے یہ قانون الٰہی اہل دنیا کے لئے فضل الٰہی کا خاص مظہر ہے۔ اس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے سورۂ حج کی آیت 38 اور 40 میں بھی فرمایا ہے۔

2:251 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:251 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:251

Al-Mukhtasar

251- چنانچہ انھوں نے اللہ کے حکم سے انھیں شکست دی اور داود علیہ السلام نے دشمنوں کے قائد جالوت کو قتل کر دیا اور اللہ نے انھیں بادشاہت اور نبوت عطا کی اور اپنی مشیت کے مطابق انھیں کئی علوم سکھائے، چنانچہ ان کے لیے دنیا و آخرت کی اصلاح کا ہر سامان جمع کر دیا۔ اگر اللہ تعالیٰ کا یہ قانون نہ ہوتا کہ وہ بعض لوگوں کے ساتھ بعض کا فساد دور کرتا ہے تو زمین پر شرپسندوں کے راج سے بگاڑ پیدا ہو جاتا۔ لیکن اللہ تعالیٰ تمام مخلوقات پر فضل و احسان کرنے والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
2
الفاظ کی تعداد
27
مدینہ مصحف (604 صفحات)
41
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
41
نسخ مصحف (612 صفحات)
42
آیت 2:251 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:251 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 2.

آیت 2:251 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 41 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 41 · نسخ مصحف (612 صفحات): 42.

آیت 2:251 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 27.

آیت 2:251 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:251: حروف کی تعداد 121، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:251 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:251 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 258 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:251 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:251 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play