سورۃ البقرہ 2:249 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 249 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 256، پارہ 2۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 41 پر ہے۔
فَلَمَّا فَصَلَ طَالُوتُ بِٱلۡجُنُودِ قَالَ إِنَّ ٱللَّهَ مُبۡتَلِيكُم بِنَهَرٖ فَمَن شَرِبَ مِنۡهُ فَلَيۡسَ مِنِّي وَمَن لَّمۡ يَطۡعَمۡهُ فَإِنَّهُۥ مِنِّيٓ إِلَّا مَنِ ٱغۡتَرَفَ غُرۡفَةَۢ بِيَدِهِۦۚ فَشَرِبُواْ مِنۡهُ إِلَّا قَلِيلٗا مِّنۡهُمۡۚ فَلَمَّا جَاوَزَهُۥ هُوَ وَٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ مَعَهُۥ قَالُواْ لَا طَاقَةَ لَنَا ٱلۡيَوۡمَ بِجَالُوتَ وَجُنُودِهِۦۚ قَالَ ٱلَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُم مُّلَٰقُواْ ٱللَّهِ كَم مِّن فِئَةٖ قَلِيلَةٍ غَلَبَتۡ فِئَةٗ كَثِيرَةَۢ بِإِذۡنِ ٱللَّهِۗ وَٱللَّهُ مَعَ ٱلصَّٰبِرِينَ
جب (حضرت) طالوت لشکروں کو لے کر نکلے تو کہا سنو اللہ تعالیٰ تمہیں ایک نہر1 سے آزمانے واﻻہے، جس نے اس میں سے پانی پی لیا وه میرا نہیں اور جو اسے نہ چکھے وه میرا ہے، ہاں یہ اور بات ہے کہ اپنے ہاتھ سے ایک چلو بھرلے۔ لیکن سوائے چند کے باقی سب نے وه پانی پی لیا2 (حضرت) طالوت مومنین سمیت جب نہر سے گزر گئے تو وه لوگ کہنے لگے آج تو ہم میں طاقت نہیں کہ جالوت اور اس کے لشکروں سے لڑیں3۔ لیکن اللہ تعالیٰ کی ملاقات پر یقین رکھنے والوں نے کہا، بسا اوقات چھوٹی اور تھوڑی سی جماعتیں بڑی اور بہت سی جماعتوں پر اللہ کے حکم سے غلبہ پالیتی ہیں، اللہ تعالیٰ صبر والوں کے ساتھ ہے۔
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یہ نہر اردن اور فلسطین کے درمیان ہے۔ (ابن کثیر)
- 2 اطاعت امیر ہرحال میں ضروری ہے، تاہم دشمن سے معرکہ آرائی کے وقت تو اس کی اہمیت دوچند، بلکہ صد چند ہو جاتی ہے۔ دوسرے، جنگ میں کامیابی کے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ فوجی اس دوران بھوک، پیاس اور دیگر شدائد کو نہایت صبر اور حوصلے سے برداشت کریں۔ چنانچہ ان دونوں باتوں کی تربیت اور امتحان کے لئے طالوت نے کہا کہ نہر پر تمہاری پہلی آزمائش ہوگی۔ جس نے پانی پی لیا، اس کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہوگا۔ لیکن اس تنبیہ کے باوجود اکثریت نے پانی پی لیا۔ ان کی تعداد میں مفسرین نے مختلف اقوال نقل کئے ہیں۔ اسی طرح نہ پینے والوں کی تعداد بتلائی گئی ہے، جو اصحاب بدر کی تعداد ہے۔ واللہ اعلم۔
- 3 ان اہل ایمان نے بھی، ابتداءً جب دشمن کی بڑی تعداد دیکھی تو اپنی قلیل تعداد کے پیش نظر اس رائے کا اظہار کیا، جس پر ان کے علما اور ان سے زیادہ پختہ یقین رکھنے والوں نے کہا کہ کامیابی، تعداد کی کثرت اور اسلحہ کی فراوانی پر منحصر نہیں، بلکہ اللہ کی مشیت اور اس کے اذن پر موقوف ہے اور اللہ کی تائید کے لئے صبر کا اہتمام ضروری ہے۔
2:249 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:249
Al-Mukhtasar
249- جب طالوت لشکر لے کر شہر سے نکلےتو انھوں نے ان سے کہا: اللہ تعالیٰ تمھیں ایک ندی سے آزمانے والا ہے، چنانچہ جس نے اس میں سے پانی پی لیا، وہ میرے طریقے پر نہیں اور نہ جہاد میں میرے ساتھ جا سکے گا اور جس نے اس میں سے نہ پیا، وہ میرے طریقے پر ہے اور لڑائی میں بھی میرے ساتھ ہوگا۔ اگر کوئی پانی پینے پر بہت مجبور ہو تو وہ چلّو بھر پانی پی سکتا ہے۔ اس پر کوئی گناہ نہیں ہوگا۔ سپاہیوں کی زیادہ تعداد نے پانی پی لیا۔ تھوڑے سے لوگوں نے پیاس کی شدت کے باوجود صبر سے کام لیا اور پانی نہ پیا۔ جب طالوت اور اس کے مومن ساتھیوں نے ندی عبور کر لی تو لشکر کے کچھ لوگوں نے کہا کہ آج جالوت اور اس کے لشکر سے لڑنے کی ہم میں طاقت نہیں ہے۔ اس وقت ان لوگوں نے کہا جو اللہ تعالیٰ سے قیامت کے دن کی ملاقات کا یقین رکھتے تھے: کتنے ہی اہلِ ایمان کے چھوٹے چھوٹےلشکر اللہ کے حکم اور مدد سے کافروں کے بڑے بڑے لشکروں پر غالب آگئے، لہٰذا نصرت اور فتح کا دارومدار ایمان پر ہوتا ہے، نہ کہ کثرتِ تعداد پر۔ اللہ تعالیٰ اپنے صابر بندوں کے ساتھ ہے، وہ انھی کی تائید اور مدد کرتا ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 2
- الفاظ کی تعداد
- 60
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 41
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 41
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 42
آیت 2:249 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:249 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 2.
آیت 2:249 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 41 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 41 · نسخ مصحف (612 صفحات): 42.
آیت 2:249 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 60.
آیت 2:249 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:249: حروف کی تعداد 240، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:249 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:249 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 256 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:249 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:249 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔