مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:255 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 255 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 262، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 42 پر ہے۔

ٱللَّهُ لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ٱلۡحَيُّ ٱلۡقَيُّومُۚ لَا تَأۡخُذُهُۥ سِنَةٞ وَلَا نَوۡمٞۚ لَّهُۥ مَا فِي ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِي ٱلۡأَرۡضِۗ مَن ذَا ٱلَّذِي يَشۡفَعُ عِندَهُۥٓ إِلَّا بِإِذۡنِهِۦۚ يَعۡلَمُ مَا بَيۡنَ أَيۡدِيهِمۡ وَمَا خَلۡفَهُمۡۖ وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيۡءٖ مِّنۡ عِلۡمِهِۦٓ إِلَّا بِمَا شَآءَۚ وَسِعَ كُرۡسِيُّهُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضَۖ وَلَا يَـُٔودُهُۥ حِفۡظُهُمَاۚ وَهُوَ ٱلۡعَلِيُّ ٱلۡعَظِيمُ

اللہ تعالیٰ ہی معبود برحق ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں جو زنده اور سب کا تھامنے واﻻ ہے، جسے نہ اونگھ آئے نہ نیند، اس کی ملکیت میں زمین اور آسمانوں کی تمام چیزیں ہیں۔ کون ہے جو اس کی اجازت کے بغیر اس کے سامنے شفاعت کرسکے، وه جانتا ہے جو ان کے سامنے ہے اور جو ان کے پیچھے ہے اور وه اس کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کرسکتے مگر جتنا وه چاہے1 ، اس کی کرسی کی وسعت2 نے زمین و آسمان کو گھیر رکھا ہے اور اللہ تعالیٰ ان کی حفاﻇت سے نہ تھکتا اور نہ اکتاتا ہے، وه تو بہت بلند اور بہت بڑا ہے۔

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یہ آیت الکرسی ہے جس کی بڑی فضیلت صحیح احادیث سے ثابت ہے مثلاً یہ آیت قرآن کی اعظم آیت ہے۔ اس کے پڑھنے سے رات کو شیطان سے تحفظ رہتا ہے۔ ہر فرض نماز کے بعد پڑھنے کی بڑی فضیلت ہے وغیرہ (ابن کثیر) یہ اللہ تعالیٰ کی صفات جلال، اس کی علو شان اور اس کی قدرت وعظمت پر مبنی نہایت جامع آیت ہے۔
  2. 2 كُرْسِيٌّ سے بعض نے مَوْضِعُ قَدَمَيْنِ (قدم رکھنے کی جگہ)، بعض نے علم،بعض نے قدرت وعظمت، بعض نے بادشاہی اور بعض نے عرش مراد لیا ہے۔ لیکن صفات باری تعالیٰ کے بارے میں محدثین اور سلف کا یہ مسلک ہے کہ اللہ تعالیٰ کی جو صفات جس طرح قرآن وحدیث میں بیان ہوئی ہیں، ان کی بغیر تاویل اور کیفیت بیان کئے، ان پر ایمان رکھا جائے۔ اس لئے یہی ایمان رکھنا چاہیے کہ یہ فی الواقع کرسی ہے جو عرش سے الگ ہے۔ اس کی کیفیت کیا ہے، اس پر وہ کس طرح بیٹھتا ہے؟ اس کو ہم بیان نہیں کرسکتے کیونکہ اس کی حقیقت سے ہم بےخبر ہیں۔

2:255 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:255 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:255

Al-Mukhtasar

255- اللہ وہ ذات ہے جس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں جس کی عبادت کی جائے۔ وہ اکیلا ہی معبود برحق ہے۔ وہ حیّ (زندہ) ہے اور اس کی زندگی ایسی کامل ہے جس میں موت اور نقص کا کوئی تصور نہیں۔ وہ ایسا قیوم ہے جو بذات خود قائم ہے اور اپنی تمام مخلوقات سے بے نیاز ہے اور تمام مخلوقات اسی کے سہارے پر قائم ہیں جو اپنی کسی حالت میں بھی اس سے بے نیاز نہیں ہو سکتیں۔ اس کے کمالِ حیات و قیومیت کی وجہ سے اسے اونگھ آتی ہے نہ نیند۔ آسمانوں میں اور زمین میں جو کچھ ہے، اس اکیلے کی ملکیت ہے۔ اس کے حضور اس کی اجازت و رضا کے بغیر کوئی کسی کی سفارش کرنے کا اختیار نہیں رکھتا۔ مخلوق کے جو امور پہلے انجام پا چکے اور واقع ہو گئے ہیں، وہ انھیں جانتا ہے اورجو مستقبل میں وقوع پذیر ہونے والے ہیں، انھیں بھی جانتا ہے۔ مخلوق اللہ تعالیٰ کے علم میں سے کسی چیز کا احاطہ نہیں کر سکتی، سوائے اس کے جو انھیں وہ خود بتا دے۔ اس کی کرسی نے آسمان و زمین کی وسعت اور بڑائی کے باوجود ان کا احاطہ کر رکھا ہے اور کرسی رب تعالیٰ کے دو مبارک قدموں کی جگہ ہے۔ زمین و آسمان کی حفاظت اسے تھکاتی ہے نہ اس پر گراں گزرتی ہے۔ وہ اپنی ذات، شان اور غلبے میں بلند و بالا ہے۔ وہ اپنی بادشاہت و سلطنت میں عظیم ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
3
الفاظ کی تعداد
50
مدینہ مصحف (604 صفحات)
42
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
42
نسخ مصحف (612 صفحات)
43
آیت 2:255 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:255 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 3.

آیت 2:255 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 42 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 42 · نسخ مصحف (612 صفحات): 43.

آیت 2:255 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 50.

آیت 2:255 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:255: حروف کی تعداد 185، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:255 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:255 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 262 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:255 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:255 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play