سورۃ البقرہ 2:267 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 267 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 274، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 45 پر ہے۔
يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ أَنفِقُواْ مِن طَيِّبَٰتِ مَا كَسَبۡتُمۡ وَمِمَّآ أَخۡرَجۡنَا لَكُم مِّنَ ٱلۡأَرۡضِۖ وَلَا تَيَمَّمُواْ ٱلۡخَبِيثَ مِنۡهُ تُنفِقُونَ وَلَسۡتُم بِـَٔاخِذِيهِ إِلَّآ أَن تُغۡمِضُواْ فِيهِۚ وَٱعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ غَنِيٌّ حَمِيدٌ
اے ایمان والو! اپنی پاکیزه کمائی میں سے اور زمین میں سے تمہارے لئے ہماری نکالی ہوئی چیزوں میں سے خرچ کرو1 ، ان میں سے بری چیزوں کے خرچ کرنے کا قصد نہ کرنا، جسے تم خود لینے والے نہیں ہو، ہاں اگر آنکھیں بند کر لو تو2، اور جان لو کہ اللہ تعالیٰ بے پرواه اور خوبیوں واﻻ ہے
مترجم کے حواشی (2)
- 1 صدقے کی قبولیت کے لئے جس طرح ضروری ہے کہ من واذی اور ریاکاری سے پاک ہو (جیسا کہ گذشتہ آیات میں بتایا گیا ہے) اسی طرح یہ بھی ضروری ہے کہ وہ حلال اور پاکیزہ کمائی سے ہو۔چاہے وہ کاروبار (تجارت وصنعت) کے ذریعے سے ہو یا فصل اور باغات کی پیداوار سے۔ اور یہ جو فرمایا کہ خبیث چیزوں کو اللہ کی راہ میں خرچ کرنے کا قصد مت کرو)۔ تو خبیث سے ایک تو وہ چیزیں مراد ہیں جو غلط کمائی سے ہوں۔ اللہ تعالیٰ اسے قبول نہیں فرماتا۔ حدیث میں ہے: «إنَّ اللهَ طَيِّبٌ لا يَقْبَلُ إِلا طَيِّبا»، ”اللہ تعالیٰ پاک ہے، پاک (حلال) چیز ہی قبول فرماتا ہے۔“ دوسرے خبیث کے معنی ردی اور نکمی چیز کے ہیں، ردی چیزیں بھی اللہ کی راہ میں خرچ نہ کی جائیں، جیسا کہ آیت «لَنْ تَنَالُوا الْبِرَّ حَتَّى تُنْفِقُوا مِمَّا تُحِبُّونَ» کا بھی مفاد ہے۔ اس کی شان نزول کی روایت میں بتلایا گیا ہے کہ بعض انصار مدینہ خراب اور نکمی کھجوریں بطور صدقہ مسجد میں دے جاتے، جس پر یہ آیت نازل ہوئی۔ (فتح القدیر۔ بحوالہ ترمذی وابن ماجہ وغیرہ )۔
- 2 یعنی جس طرح تم خود ردی چیزیں لینا پسند نہیں کرتے، اسی طرح اللہ کی راہ میں بھی اچھی چیز ہی خرچ کرو۔
2:267 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:267
Al-Mukhtasar
267- اے اللہ پر ایمان لانے اور اس کے رسول کی اتباع کرنے والو! اپنے اس حلال اور پاکیزہ مال میں سے خرچ کرو جسے تم نے کمایا ہے اور اس میں سے بھی خرچ کرو جو زمین کی پیداوار ہم نے تمھارے لیے پیدا کی ہے۔ اس میں سے ردی قسم کا مال ارادتاً اللہ کی راہ میں خرچ نہ کرو کہ اگر وہی تمھیں دیا جائے تو تم ہرگز اسے نہ لو، الّایہ کہ اسے قبول کرتے ہوئے تم چشم پوشی کر لو۔ جو تم اپنے لیے پسند نہیں کرتے، وہ اللہ کے لیے کیسے پسند کرتے ہو؟! جان لو کہ اللہ تعالیٰ تمھارے صدقات سے بے نیاز ہے۔ وہ اپنی ذات اور افعال میں قابلِ تعریف ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 3
- الفاظ کی تعداد
- 29
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 45
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 45
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 46
آیت 2:267 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:267 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 3.
آیت 2:267 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 45 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 45 · نسخ مصحف (612 صفحات): 46.
آیت 2:267 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 29.
آیت 2:267 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:267: حروف کی تعداد 125، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:267 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:267 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 274 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:267 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:267 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔