مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:268 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 268 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 275، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 45 پر ہے۔

ٱلشَّيۡطَٰنُ يَعِدُكُمُ ٱلۡفَقۡرَ وَيَأۡمُرُكُم بِٱلۡفَحۡشَآءِۖ وَٱللَّهُ يَعِدُكُم مَّغۡفِرَةٗ مِّنۡهُ وَفَضۡلٗاۗ وَٱللَّهُ وَٰسِعٌ عَلِيمٞ

شیطان تمہیں فقیری سے دھمکاتا ہے اور بےحیائی کا حکم دیتا ہے1 ، اور اللہ تعالیٰ تم سے اپنی بخشش اور فضل کا وعده کرتا ہے، اللہ تعالیٰ وسعت واﻻ اور علم واﻻ ہے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یعنی بھلے کام میں مال خرچ کرنا ہو تو شیطان ڈراتا ہے کہ مفلس اور قلاش ہوجاؤ گے۔ لیکن برے کام پر خرچ کرنا ہو تو ایسے اندیشوں کو نزدیک نہیں پھٹکنے دیتا۔ بلکہ ان برے کاموں کو اس طرح سجا اور سنوار کر پیش کرتا ہے اور ان کے لئے خفتہ آرزوؤں کو اس طرح جگاتا ہے کہ ان پر انسان بڑی سے بڑی رقم بے دھڑک خرچ کر ڈالتا ہے۔ چنانچہ دیکھا گیا ہے کہ مسجد، مدرسے یا اور کسی کار خیر کے لئے کوئی چندہ لینے پہنچ جائے تو صاحب مال سو، دو سو کے لئے بار بار اپنے حساب کی جانچ پڑتال کرتا ہے۔ اور مانگنے والے کو بسا اوقات کئی کئی بار دوڑاتا اور پلٹاتا ہے۔ لیکن یہی شخص سینما، ٹیلی ویژن، شراب، بدکاری اور مقدمے بازی وغیرہ کے جال میں پھنستا ہے تو اپنا مال بےتحاشا خرچ کرتا ہے۔ اور اس سے کسی قسم کی ہچکچاہٹ اور تردد کا ظہور نہیں ہوتا۔

2:268 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:268 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:268

Al-Mukhtasar

جب اللہ تعالیٰ نے انھیں پاکیزہ مال خرچ کرنے کا حکم دیا تو شیطان کے وسوسوں اور اس کی چالوں سے بھی خبردار کیا۔ فرمایا:

268- شیطان تمھیں فقر سے ڈراتا ہے، بخل کرنے پر آمادہ کرتا ہے اور گناہوں اور نافرمانیوں کے ارتکاب کی دعوت دیتا ہے جبکہ اللہ تعالیٰ تم سے تمھارے گناہوں کی عظیم بخشش کا اور وسیع رزق کا وعدہ کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ وسیع فضل والا اور اپنے بندوں کے حالات خوب جاننے والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
3
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
45
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
45
نسخ مصحف (612 صفحات)
46
آیت 2:268 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:268 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 3.

آیت 2:268 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 45 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 45 · نسخ مصحف (612 صفحات): 46.

آیت 2:268 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 2:268 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:268: حروف کی تعداد 66، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:268 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:268 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 275 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:268 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:268 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play