مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:266 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 266 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 273، پارہ 3۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 45 پر ہے۔

أَيَوَدُّ أَحَدُكُمۡ أَن تَكُونَ لَهُۥ جَنَّةٞ مِّن نَّخِيلٖ وَأَعۡنَابٖ تَجۡرِي مِن تَحۡتِهَا ٱلۡأَنۡهَٰرُ لَهُۥ فِيهَا مِن كُلِّ ٱلثَّمَرَٰتِ وَأَصَابَهُ ٱلۡكِبَرُ وَلَهُۥ ذُرِّيَّةٞ ضُعَفَآءُ فَأَصَابَهَآ إِعۡصَارٞ فِيهِ نَارٞ فَٱحۡتَرَقَتۡۗ كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّهُ لَكُمُ ٱلۡأٓيَٰتِ لَعَلَّكُمۡ تَتَفَكَّرُونَ

کیا تم میں سے کوئی بھی یہ چاہتا ہے کہ اس کا کھجوروں اور انگوروں کا باغ ہو، جس میں نہریں بہہ رہی ہوں اور ہر قسم کے پھل موجود ہوں، اس شخص کا بڑھاپا آگیا ہو، اس کے ننھے ننھے سے بچے بھی ہوں اور اچانک باغ کو بگوﻻ لگ جائے جس میں آگ بھی ہو، پس وه باغ جل جائے1 ، اسی طرح اللہ تعالیٰ تمہارے لئے آیتیں بیان کرتا ہے تاکہ تم غوروفکر کرو۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 اسی ریا کاری کے نقصانات کو واضح کرنے اور اس سے بچنے کے لئے مزید مثال دی جارہی ہے کہ جس طرح ایک شخص کا باغ ہو جس میں ہر طرح کے پھل ہوں (یعنی اس سے بھرپور آمدنی کی امید ہو) ، وہ شخص بوڑھا ہوجائے اور اس کے چھوٹے چھوٹے بچے ہوں (یعنی وہ خود بھی ضعف پیری اور کبرسنی کی وجہ سے محنت ومشقت سے عاجز ہوچکا ہو اور اولاد بھی اس کے بڑھاپے کا سہارا تو کیا؟ خود اپنا بوجھ بھی اٹھانے کے قابل نہ ہو) اس حالت میں تیز وتند ہوائیں چلیں اور اس کا سارا باغ جل جائے۔ اب نہ وہ خود دوبارہ اس باغ کو آباد کرنے کے قابل رہا نہ اس کی اولاد۔ یہی حال ان ریاکار خرچ کرنے والوں کا قیامت کے دن ہوگا۔ کہ نفاق وریاکاری کی وجہ سے ان کے سارے اعمال اکارت چلے جائیں گے جب کہ وہاں نیکیوں کی شدید ضرورت ہوگی اور دوبارہ اعمال خیر کرنے کی مہلت وفرصت نہیں ہوگی۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ کیا تم چاہتے ہو کہ تمہارا یہی حال ہو؟ حضرت ابن عباس ب اور حضرت عمر (رضي الله عنه) نے اس مثال کا مصداق ان لوگوں کو بھی قرار دیا ہے جو ساری عمر نیکیاں کرتے ہیں اور آخر عمر میں شیطان کے جال میں پھنس کر اللہ کے نافرمان ہوجاتے ہیں جس سے عمر بھر کی نیکیاں برباد ہوجاتی ہیں(صحيح بخاري، كتاب التفسير، فتح القدير، للشوكاني وتفسير ابن جرير طبري)۔

2:266 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:266 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:266

Al-Mukhtasar

پھر اللہ تعالیٰ نے ایک مثال بیان فرمائی جس میں ریاکاری سے خرچ کرنے والے کا نقشہ کھینچا اور فرمایا:

266- کیا تم میں سے کوئی چاہتا ہے کہ اس کا کھجوروں اور انگوروں کا ایک باغ ہو جس میں میٹھے پانی کی نہریں بہ رہی ہوں اور اس میں انواع و اقسام کے نہایت عمدہ پھل ہوں اور باغ والا اتنا بوڑھا ہو چکا ہو کہ کام کرنے اور کمانے کی طاقت نہ رکھتا ہو، اس کے بچے بھی چھوٹے اور کمزور ہوں جو کام نہ کر سکتے ہوں (ان سب کا گزر بسر اسی باغ پر ہو)، اچانک شدید آندھی آئے جس میں بجلی ہو، وہ اس کے سارے باغ کو جلا کر راکھ کر دے جبکہ وہ اپنے بڑھاپے اور اولاد کی کمزوری کے باعث اس کا بہت زیادہ ضرورت مند ہو۔ لوگوں کو دکھانے کے لیے اپنا مال خرچ کرنے والے کا حال بھی بالکل اسی طرح ہو گا۔ وہ روزِ قیامت بغیر نیکیوں کے اللہ کی بارگاہ میں پیش ہو گا، حالانکہ اس وقت اسے نیکیوں کی بہت زیادہ ضرورت ہو گی۔ اس جیسی مثالوں سے اللہ تعالیٰ تمھیں یہ بتانا چاہتا ہے کہ تمھارے لیے دنیا و آخرت میں کیا چیز فائدہ مند ہے تاکہ تم اس کے بارے میں غور و فکر کرو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
3
الفاظ کی تعداد
35
مدینہ مصحف (604 صفحات)
45
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
45
نسخ مصحف (612 صفحات)
46
آیت 2:266 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:266 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 3.

آیت 2:266 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 45 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 45 · نسخ مصحف (612 صفحات): 46.

آیت 2:266 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 35.

آیت 2:266 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:266: حروف کی تعداد 145، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:266 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:266 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 273 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:266 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:266 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play