مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:27 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 27 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 34، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 5 پر ہے۔

ٱلَّذِينَ يَنقُضُونَ عَهۡدَ ٱللَّهِ مِنۢ بَعۡدِ مِيثَٰقِهِۦ وَيَقۡطَعُونَ مَآ أَمَرَ ٱللَّهُ بِهِۦٓ أَن يُوصَلَ وَيُفۡسِدُونَ فِي ٱلۡأَرۡضِۚ أُوْلَٰٓئِكَ هُمُ ٱلۡخَٰسِرُونَ

جو لوگ اللہ تعالیٰ کے مضبوط عہد کو1 توڑ دیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ نے جن چیزوں کے جوڑنے کا حکم دیا ہے، انہیں کاٹتے اور زمین میں فساد پھیلاتے ہیں، یہی لوگ نقصان اٹھانے والے ہیں۔2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 مفسرین نے عَهْدٌ کے مختلف مفہوم بیان کئے ہیں۔ مثلاً اللہ تعالیٰ کی وہ وصیت جو اس نے اپنے اوامر بجا لانے اور نواہی سے باز رکھنے کے لئے انبیاء (عليهم السلام) کے ذریعے سے مخلوق کو کی۔ ۔ وہ عہد جو اہل کتاب سے تورات میں لیا گیا کہ نبی آخر الزمان (صلى الله عليه وسلم) کے آجانے کے بعد تمہارے لئے ان کی تصدیق کرنا اور ان کی نبوت پر ایمان لانا ضروری ہوگا۔ وہ عہدالست جو صلب آدم سے نکالنے کے بعد تمام ذریت آدم سے لیا گیا، جس کا ذکر قرآن مجید میں کیا گیا ہے: «وَإِذۡ أَخَذَ رَبُّكَ مِنۢ بَنِيٓ ءَادَمَ مِن ظُهُورِهِمۡ» (الأعراف: 172) نقض عہد کا مطلب عہد کی پروا نہ کرنا ہے (ابن کثیر)
  2. 2 ظاہر بات ہے کہ نقصان اللہ کی نافرمانی کرنے والوں کو ہی ہوگا، اللہ کا یا اس کے پیغمبروں اور داعیوں کا کچھ نہ بگڑے گا۔

2:27 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:27 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:27

Al-Mukhtasar

27- یہ ایسے لوگ ہیں جو اللہ تعالیٰ سے کیے ہوئے اس عہد و پیمان کو توڑتے ہیں جو اس نے ان سے اپنی عبادت کے بارے میں لیا تھا کہ وہ اکیلے اللہ کی عبادت کریں گے اور اس کے رسول کی اتباع کریں گے جس کی پہلے رسولوں نے خبر دی تھی۔ وہ لوگ ان رشتوں کو توڑتے ہیں جنھیں ملانے کا اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے اور وہ اللہ تعالیٰ کی نافرمانیوں کے ذریعے سے زمین میں فساد پھیلاتے ہیں۔ یہی لوگ دنیا و آخرت میں اپنا نقصان کرنے والے ہیں۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
1
الفاظ کی تعداد
20
مدینہ مصحف (604 صفحات)
5
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
5
نسخ مصحف (612 صفحات)
6
آیت 2:27 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:27 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 1.

آیت 2:27 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 5 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 5 · نسخ مصحف (612 صفحات): 6.

آیت 2:27 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 20.

آیت 2:27 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:27: حروف کی تعداد 80، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:27 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:27 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 34 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:27 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:27 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play