مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:28 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 28 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 35، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 5 پر ہے۔

كَيۡفَ تَكۡفُرُونَ بِٱللَّهِ وَكُنتُمۡ أَمۡوَٰتٗا فَأَحۡيَٰكُمۡۖ ثُمَّ يُمِيتُكُمۡ ثُمَّ يُحۡيِيكُمۡ ثُمَّ إِلَيۡهِ تُرۡجَعُونَ

تم اللہ کے ساتھ کیسے کفر کرتے ہو؟ حاﻻنکہ تم مرده تھے اس نے تمہیں زنده کیا، پھر تمہیں مار ڈالے گا، پھر زنده کرے گا1 ، پھر اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 آیت میں دو موتوں اور دو زندگیوں کا تذکرہ ہے۔ پہلی موت سے مراد عدم (نیست یعنی نہ ہونا) ہے اور پہلی زندگی ماں کے پیٹ سے نکل کر موت سے ہمکنار ہونے تک ہے۔ پھر موت آجائے گی اور پھر آخرت کی زندگی دوسری زندگی ہوگی، جس کا انکار کفار اور منکرین قیامت کرتے ہیں۔ شوکانی نے بعض علماء کی رائے ذکر کی ہے کہ قبر کی زندگی (كَمَا هِيَ) دنیوی زندگی میں ہی شامل ہوگی (فتح القدیر) صحیح یہ ہے کہ برزخ کی زندگی، حیات آخرت کا پیش خیمہ اور اس کا سرنامہ ہے، اس لئے اس کا تعلق آخرت کی زندگی سے ہے۔

2:28 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:28 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:28

Al-Mukhtasar

28- اے کافرو! تمھارا معاملہ بھی عجیب ہے! تم اللہ کا انکار کیسے کر سکتے ہو! حالانکہ تم اپنی ہی ذات میں اس کی قدرت کاملہ کے دلائل کا مشاہدہ کرتے ہو کہ تم عدم تھے، کچھ بھی نہ تھے، اس نے تمھیں عدم سے وجود بخشا۔ عدم پہلی موت تھی اور وجود پہلی زندگی ہے۔ پھر وہی تمھیں دوسری مرتبہ موت دے گا اور پھر دوسری دفعہ زندہ کرے گا، پھر تمھیں اپنی طرف لوٹائے گا تاکہ جو کچھ تم نے آگے بھیجا، اس پر تمھارا حساب لے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
1
الفاظ کی تعداد
13
مدینہ مصحف (604 صفحات)
5
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
5
نسخ مصحف (612 صفحات)
6
آیت 2:28 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:28 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 1.

آیت 2:28 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 5 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 5 · نسخ مصحف (612 صفحات): 6.

آیت 2:28 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 13.

آیت 2:28 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:28: حروف کی تعداد 58، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:28 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:28 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 35 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:28 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:28 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play