سورۃ البقرہ 2:3 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 3 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 10، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 2 پر ہے۔
ٱلَّذِينَ يُؤۡمِنُونَ بِٱلۡغَيۡبِ وَيُقِيمُونَ ٱلصَّلَوٰةَ وَمِمَّا رَزَقۡنَٰهُمۡ يُنفِقُونَ
جو لوگ غیب پر ایمان ﻻتے ہیں1 اور نماز کو قائم رکھتے ہیں2 اور ہمارے دیئے ہوئے (مال) میں سے خرچ کرتے ہیں۔3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 أُمُورٌ غَيْبِيَّةٌ سے مراد وہ چیزیں ہیں جن کا ادراک عقل وحواس سے ممکن نہیں۔ جیسے ذات باری تعالیٰ، وحی الٰہی، جنت، دوزخ، ملائکہ، عذاب قبر اور حشراجساد وغیرہ۔ اس سے معلوم ہوا کہ اللہ اور رسول (صلى الله عليه وسلم) کی بتلائی ہوئی ماورائے عقل واحساس باتوں پر یقین رکھنا، جزو ایمان ہے اور ان کا انکار کفروضلالت ہے۔
- 2 اقامت صلوٰۃ سے مراد پابندی سے اور سنت نبوی کے مطابق نماز کا اہتمام کرنا ہے، ورنہ نماز تو منافقین بھی پڑھتے تھے۔
- 3 إِنْفَاقٌ کا لفظ عام ہے، جو صدقات واجبہ اور نافلہ دونوں کو شامل ہے۔ اہل ایمان حسب استطاعت دونوں میں کوتاہی نہیں کرتے، بلکہ ماں باپ اور اہل وعیال پر صحیح طریقے سے خرچ کرنا بھی اس میں داخل ہے اور باعث اجر وثواب ہے۔
2:3 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:3
Al-Mukhtasar
3، 4 -’’جو غیب پر ایمان لاتے ہیں۔‘‘ غیب سے مراد ہر وہ چیز ہے جو ہم سے چھپی ہوئی ہو اور اس کا ادراک حواس خمسہ سے ممکن نہ ہو جبکہ اللہ تعالیٰ یا اس کے رسول نے اس کی خبر دی ہو، جیسے آخرت کا دن۔ ’’وہ جو نماز قائم کرتے ہیں۔‘‘ نماز قائم کرنے کا مطلب ہے: شریعت کی بیان کردہ شرائط و ضوابط کے مطابق تمام ارکان، واجبات اور سنتوں کا خیال رکھتے ہوئے نماز ادا کرنا۔ یہی وہ لوگ ہیں جو اللہ سے ثواب کی امید رکھتے ہوئے اس کے دیے ہوئے رزق سے فرض زکاۃ اور نفل صدقات کی صورت میں خرچ کرتے ہیں۔ اے نبی! یہی لوگ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ پر نازل ہونے والی وحی اور دیگر انبیاء علیہم السلام پر اترنے والی وحی کو بلاتفریق مانتے ہیں، نیز یہی لوگ آخرت کے قائم ہونے اور اس میں ملنے والی جزا و سزا پر پختہ اور کامل یقین رکھتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 1
- الفاظ کی تعداد
- 8
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 2
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 2
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 3
آیت 2:3 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:3 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 1.
آیت 2:3 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 2 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 2 · نسخ مصحف (612 صفحات): 3.
آیت 2:3 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 8.
آیت 2:3 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:3: حروف کی تعداد 46، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:3 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:3 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 10 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:3 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:3 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔