سورۃ البقرہ 2:4 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 4 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 11، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 2 پر ہے۔
وَٱلَّذِينَ يُؤۡمِنُونَ بِمَآ أُنزِلَ إِلَيۡكَ وَمَآ أُنزِلَ مِن قَبۡلِكَ وَبِٱلۡأٓخِرَةِ هُمۡ يُوقِنُونَ
اور جو لوگ ایمان ﻻتے ہیں اس پر جو آپ کی طرف اتارا گیا اور جو آپ سے پہلے اتارا گیا1 ، اور وه آخرت پر بھی یقین رکھتے ہیں۔
مترجم کے حواشی (1)
- 1 پچھلی کتابوں پر ایمان لانے کا مطلب یہ ہے کہ جو کتابیں انبیا (عليهم السلام) پر نازل ہوئیں، وہ سب سچی ہیں، وہ اب اپنی اصلی شکل میں دنیا میں پائی نہیں جاتیں، نیز اب ان پر عمل بھی نہیں کیا جاسکتا۔ اب عمل صرف قرآن اور اس کی تشریح نبوی۔ حدیث۔ پر ہی کیا جائے گا۔ اس سے یہ بھی معلوم ہوا کہ وحی ورسالت کا سلسلہ آنحضرت (صلى الله عليه وسلم) پر ختم کردیا گیا ہے، ورنہ اس پر بھی ایمان لانے کا ذکر اللہ تعالیٰ ضرور فرماتا۔
2:4 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:4
Al-Mukhtasar
3، 4 -’’جو غیب پر ایمان لاتے ہیں۔‘‘ غیب سے مراد ہر وہ چیز ہے جو ہم سے چھپی ہوئی ہو اور اس کا ادراک حواس خمسہ سے ممکن نہ ہو جبکہ اللہ تعالیٰ یا اس کے رسول نے اس کی خبر دی ہو، جیسے آخرت کا دن۔ ’’وہ جو نماز قائم کرتے ہیں۔‘‘ نماز قائم کرنے کا مطلب ہے: شریعت کی بیان کردہ شرائط و ضوابط کے مطابق تمام ارکان، واجبات اور سنتوں کا خیال رکھتے ہوئے نماز ادا کرنا۔ یہی وہ لوگ ہیں جو اللہ سے ثواب کی امید رکھتے ہوئے اس کے دیے ہوئے رزق سے فرض زکاۃ اور نفل صدقات کی صورت میں خرچ کرتے ہیں۔ اے نبی! یہی لوگ اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ پر نازل ہونے والی وحی اور دیگر انبیاء علیہم السلام پر اترنے والی وحی کو بلاتفریق مانتے ہیں، نیز یہی لوگ آخرت کے قائم ہونے اور اس میں ملنے والی جزا و سزا پر پختہ اور کامل یقین رکھتے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 1
- الفاظ کی تعداد
- 12
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 2
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 2
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 3
آیت 2:4 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:4 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 1.
آیت 2:4 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 2 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 2 · نسخ مصحف (612 صفحات): 3.
آیت 2:4 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 12.
آیت 2:4 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:4: حروف کی تعداد 52، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:4 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:4 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 11 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:4 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:4 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔