مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:49 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 49 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 56، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 8 پر ہے۔

وَإِذۡ نَجَّيۡنَٰكُم مِّنۡ ءَالِ فِرۡعَوۡنَ يَسُومُونَكُمۡ سُوٓءَ ٱلۡعَذَابِ يُذَبِّحُونَ أَبۡنَآءَكُمۡ وَيَسۡتَحۡيُونَ نِسَآءَكُمۡۚ وَفِي ذَٰلِكُم بَلَآءٞ مِّن رَّبِّكُمۡ عَظِيمٞ

اور جب ہم نے تمہیں فرعونیوں1 سے نجات دی جو تمہیں بدترین عذاب دیتے تھے جو تمہارے لڑکوں کو مار ڈالتے تھے اور تمہاری لڑکیوں کو چھوڑ دیتے تھے، اس نجات دینے میں تمہارے رب کی بڑی مہربانی تھی۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 آل فرعون سے مراد صرف فرعون اور اس کے اہل خانہ ہی نہیں، بلکہ فرعون کے تمام پیروکار ہیں۔ جیسا کہ آگے: «وَأَغْرَقْنَا آلَ فِرْعَوْن» ہے ”ہم نے آل فرعون کو غرق کردیا“ یہ غرق ہونے والے فرعون کے گھر والے ہی نہیں تھے، اس کے فوجی اور دیگر پیروکار تھے۔ گویا قرآن میں «آل» مُتَّبِعِينَ (پیروکاروں) کے معنوں میں استعمال کیا گیا ہے، اس کی مزید تفصیل الاحزاب میں ان شاء اللہ آئے گی۔

2:49 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:49 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:49

Al-Mukhtasar

49- اے بنی اسرائیل! اس وقت کو یاد کرو جب ہم نے تمھیں فرعون کے پیروکاروں سے نجات دی جو تمھیں طرح طرح کے عذاب دیتے تھے۔ تمھارے بیٹوں کو ذبح کر کے قتل کرتے تھے تاکہ تمھاری نسل ختم ہو جائے اور تمھاری بیٹیوں کو زندہ چھوڑ دیتے تھے تاکہ بڑی ہو کر ان کی خدمت کریں۔ ان کا مقصد تمھیں ذلیل کرنا اور تمھاری توہین کرنا تھا۔ تمھیں فرعون کے پنجے اور اس کے پیروکاروں کی گرفت سے نکالنا تمھارے رب کی طرف سے بہت بڑا امتحان تھا تاکہ تم شکر کرو۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
1
الفاظ کی تعداد
18
مدینہ مصحف (604 صفحات)
8
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
8
نسخ مصحف (612 صفحات)
9
آیت 2:49 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:49 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 1.

آیت 2:49 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 8 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 8 · نسخ مصحف (612 صفحات): 9.

آیت 2:49 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 18.

آیت 2:49 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:49: حروف کی تعداد 84، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:49 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:49 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 56 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:49 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:49 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play