سورۃ البقرہ 2:59 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 59 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 66، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 9 پر ہے۔
فَبَدَّلَ ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ قَوۡلًا غَيۡرَ ٱلَّذِي قِيلَ لَهُمۡ فَأَنزَلۡنَا عَلَى ٱلَّذِينَ ظَلَمُواْ رِجۡزٗا مِّنَ ٱلسَّمَآءِ بِمَا كَانُواْ يَفۡسُقُونَ
پھر ان ﻇالموں نے اس بات کو جو ان سے کہی گئی تھی1 بدل ڈالی، ہم نے بھی ان ﻇالموں پر ان کے فسق ونافرمانی کی وجہ سے آسمانی عذاب2 نازل کیا۔
مترجم کے حواشی (2)
- 1 اس کی وضاحت ایک حدیث میں آتی ہے جو صحیح بخاری وصحیح مسلم وغیرہ میں ہے۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا: ان کو حکم دیا گیا تھا کہ سجدہ کرتے ہوئے داخل ہوں، لیکن وہ سرینوں کو زمین پر گھسیٹتے ہوئے داخل ہوئے اور حِطَّةٌ کے بجائے حَبَّة فِي شَعرَةٍ (یعنی گندم بالی میں) کہتے رہے۔ اس سے ان کی اس سرتابی وسرکشی کا، جو ان کے اندر پیدا ہوگئی تھی اور احکام الٰہی سے تمسخر واستہزا کا جس کا ارتکاب انہوں نے کیا، اندازہ کیا جاسکتا ہے۔ واقعہ یہ ہے کہ جب کوئی قوم اخلاق وکردار کے لحاظ سے زوال پذیر ہوجائے تو اس کا معاملہ پھر احکام الٰہیہ کے ساتھ اسی طرح کا ہوجاتا ہے۔
- 2 یہ آسمانی عذاب کیا تھا؟ بعض نے کہا غضب الٰہی، سخت پالا، طاعون۔ اس آخری معنی کی تائید حدیث سے ہوتی ہے۔ نبی (صلى الله عليه وسلم) نے فرمایا: ”یہ طاعون اسی رجز اور عذاب کا حصہ ہے جو تم سے پہلے بعض لوگوں پر نازل ہوا۔ تمہاری موجودگی میں کسی جگہ یہ طاعون پھیل جائے تو وہاں سے مت نکلو اور اگر کسی اور علاقے کی بابت تمہیں معلوم ہو کہ وہاں طاعون ہے تو وہاں مت جاؤ“ (صحيح مسلم، كتاب السلام باب الطاعون والطيرة والكهانة ونحوها حديث ٢٢١٨)
2:59 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:59
Al-Mukhtasar
59- مگر ان میں سے ظالموں نے شہر میں داخل ہونے کا طریقہ بدل دیا اور دعا میں بھی تحریف کر دی۔ جھک کر داخل ہونے کے بجائے وہ سرینوں کے بل گھسٹتے ہوئے داخل ہوئے اور زبانوں سے یہ کہتے تھے: حَبَّۃٌ فِیْ شَعْرَۃٍ … بالی میں دانہ۔ گویا اللہ تعالیٰ کےحکم کا مذاق اڑا رہے تھے۔ سزا کے طور پر اللہ تعالیٰ نے ان ظالموں پر آسمان سے عذاب نازل کیا کیونکہ انھوں نے شرعی حدود کو پامال کر کے اللہ تعالیٰ کے حکم کی مخالفت کی تھی۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 1
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 9
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 9
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 10
آیت 2:59 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:59 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 1.
آیت 2:59 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 9 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 9 · نسخ مصحف (612 صفحات): 10.
آیت 2:59 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 2:59 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:59: حروف کی تعداد 77، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:59 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:59 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 66 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:59 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:59 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔