مواد پر جائیں

سورۃ البقرہ 2:60 البقرة

یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 60 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 67، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 9 پر ہے۔

۞ وَإِذِ ٱسۡتَسۡقَىٰ مُوسَىٰ لِقَوۡمِهِۦ فَقُلۡنَا ٱضۡرِب بِّعَصَاكَ ٱلۡحَجَرَۖ فَٱنفَجَرَتۡ مِنۡهُ ٱثۡنَتَا عَشۡرَةَ عَيۡنٗاۖ قَدۡ عَلِمَ كُلُّ أُنَاسٖ مَّشۡرَبَهُمۡۖ كُلُواْ وَٱشۡرَبُواْ مِن رِّزۡقِ ٱللَّهِ وَلَا تَعۡثَوۡاْ فِي ٱلۡأَرۡضِ مُفۡسِدِينَ

اور جب موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنی قوم کے لئے پانی مانگا تو ہم نے کہا کہ اپنی ﻻٹھی پتھر پر مارو، جس سے باره چشمے پھوٹ نکلے اور1 ہر گروه نے اپنا چشمہ پہچان لیا (اور ہم نے کہہ دیا کہ) اللہ تعالیٰ کا رزق کھاؤ پیو اورزمین میں فساد نہ کرتے پھرو۔

مترجم کے حواشی (1)
  1. 1 یہ واقعہ بعض کے نزدیک تیہ کا اور بعض کے نزدیک صحرائے سینا کا ہے، وہاں پانی کی طلب ہوئی تو اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ (عليه السلام) سے کہا اپنی لاٹھی پتھر پر مار۔ چنانچہ پتھر سے بارہ چشمے جاری ہوگئے۔ قبیلے بھی بارہ تھے۔ ہر قبیلہ اپنے اپنے چشمے سے سیراب ہوتا۔ یہ بھی معجزہ تھا جو حضرت موسیٰ (عليه السلام) کے ذریعے اللہ تعالیٰ نے ظاہر فرمایا۔

2:60 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ البقرہ
0/286
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي البقرہ 2:60 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 2:60

Al-Mukhtasar

60- اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے اس نعمت کو یاد کرو جب تم میدانِ تیہ میں تھے اور تمھیں شدید پیاس نے بے حال کردیا تھا۔ تب موسیٰ علیہ السلام نے اپنے رب سے التجا کی اورتمھیں پانی پلانے کا سوال کیا تو ہم نے انھیں حکم دیا کہ وہ پتھر پر اپنی لاٹھی ماریں۔ جب انھوں نے وہ لاٹھی پتھر پر ماری تو تمھارے قبیلوں کی تعداد کے برابر بارہ چشمے پھوٹ پڑے اور ان سے پانی جاری ہوگیا۔ ہم نے ہر قبیلے کے لیے اس کے پانی لینے کا خاص مقام واضح کر دیا تاکہ ان کے درمیان جھگڑا نہ ہو اور ہم نے تم سے کہا کہ تمھاری محنت و کوشش کے بغیر اللہ نے تمھیں جو رزق دیا ہے، اس میں سے کھاؤ اور پیو، البتہ زمین میں فساد برپا کرنے کی کوشش نہ کرنا۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
1
الفاظ کی تعداد
28
مدینہ مصحف (604 صفحات)
9
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
9
نسخ مصحف (612 صفحات)
10
آیت 2:60 کس سورت میں ہے؟

سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.

آیت 2:60 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 1.

آیت 2:60 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 9 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 9 · نسخ مصحف (612 صفحات): 10.

آیت 2:60 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 28.

آیت 2:60 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 2:60: حروف کی تعداد 118، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 2:60 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 2:60 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 67 ہے۔

سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔

سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ البقرہ مدنی ہے۔

کیا آیت 2:60 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 2:60 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play