سورۃ البقرہ 2:93 البقرة
یہ سورۃ البقرہ کی 286 آیات میں سے آیت 93 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 100، پارہ 1۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 14 پر ہے۔
وَإِذۡ أَخَذۡنَا مِيثَٰقَكُمۡ وَرَفَعۡنَا فَوۡقَكُمُ ٱلطُّورَ خُذُواْ مَآ ءَاتَيۡنَٰكُم بِقُوَّةٖ وَٱسۡمَعُواْۖ قَالُواْ سَمِعۡنَا وَعَصَيۡنَا وَأُشۡرِبُواْ فِي قُلُوبِهِمُ ٱلۡعِجۡلَ بِكُفۡرِهِمۡۚ قُلۡ بِئۡسَمَا يَأۡمُرُكُم بِهِۦٓ إِيمَٰنُكُمۡ إِن كُنتُم مُّؤۡمِنِينَ
جب ہم نے تم سے وعده لیا اور تم پر طور کو کھڑا کردیا (اور کہہ دیا) کہ ہماری دی ہوئی چیز کو مضبوط تھامو اور سنو! تو انہوں نے کہا، ہم نے سنا اور نافرمانی کی1 اور ان کے دلوں میں بچھڑے کی محبت (گویا) پلا دی گئی2 بسبب ان کے کفر کے3۔ ان سے کہہ دیجیئے کہ تمہارا ایمان تمہیں برا حکم دے رہا ہے، اگر تم مومن ہو
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یہ کفر وانکار کی انتہا ہے کہ زبان سے تو اقرار کہ سن لیا، یعنی اطاعت کریں گے اور دل میں یہ نیت کہ ہم نے کون سا عمل کرنا ہے؟
- 2 ایک تو محبت خود ایسی چیز ہوتی ہے، کہ انسان کو اندھا اور بہرا بنا دیتی ہے۔ دوسرے، اس کو أُشْرِبُوا (پلادی گئی) سے تعبیر کیا گیا، کیوں کہ پانی انسان کے رگ وریشہ میں خوب دوڑتا ہے جب کہ کھانے کا گزراس طرح نہیں ہوتا۔ (فتح القدیر)
- 3 یعنی عصیان اور بچھڑے کی محبت وعبادت کی وجہ وہ کفر تھا جو ان کے دلوں میں گھر کر چکا تھا۔
2:93 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 2:93
Al-Mukhtasar
93- اور اس وقت کو یاد کرو جب ہم نے تم سے موسیٰ علیہ السلام کی پیروی کرنے اور اللہ کی طرف سے آنے والی ہدایت قبول کرنے کا پختہ وعدہ لیا اورتمھیں ڈرانے کے لیے طور پہاڑ کو تمھارے سروں پر لا کھڑا کیا اور تم سے کہا: ہم نے جو تورات تمھیں دی ہے، اسے سنجیدگی اور مضبوطی سے تھام لو اور اسے قبول کرنے اور ماننے کے لیے سنو ورنہ ہم پہاڑ تم پر گرا دیں گے۔ تب تم نے کہا: ہم نے کانوں سے سنا اور اپنے افعال سے نافرمانی کی۔ ان کے کفر کی وجہ سے بچھڑے کی عبادت نے ان کے دلوں میں جگہ بنا لی۔ اے نبی! ان سے کہہ دیں: اگر تم مومن ہو تو یہ ایمان جو تمھیں اللہ کے ساتھ کفر کرنے کا حکم دیتا ہے، بہت برا ہے کیونکہ صحیح ایمان کے ہوتے ہوئے کفر نہیں ہوسکتا۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 1
- الفاظ کی تعداد
- 27
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 14
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 14
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 15
آیت 2:93 کس سورت میں ہے؟
سورۃ البقرہ (البقرة). 114 میں سے سورت نمبر 2 · آیات کی تعداد: 286.
آیت 2:93 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 1.
آیت 2:93 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 14 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 14 · نسخ مصحف (612 صفحات): 15.
آیت 2:93 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 27.
آیت 2:93 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 2:93: حروف کی تعداد 129، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 2:93 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 2:93 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 100 ہے۔
سورۃ البقرہ میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ البقرہ: آیات کی تعداد 286۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 2 پر ہے۔
سورۃ البقرہ مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ البقرہ مدنی ہے۔
کیا آیت 2:93 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 2:93 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ البقرہ کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 286 آیات اور 6,116 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔