مواد پر جائیں

سورۃ الفتح 48:12

یہ سورۃ الفتح کی 29 آیات میں سے آیت 12 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4595، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 512 پر ہے۔

بَلۡ ظَنَنتُمۡ أَن لَّن يَنقَلِبَ ٱلرَّسُولُ وَٱلۡمُؤۡمِنُونَ إِلَىٰٓ أَهۡلِيهِمۡ أَبَدٗا وَزُيِّنَ ذَٰلِكَ فِي قُلُوبِكُمۡ وَظَنَنتُمۡ ظَنَّ ٱلسَّوۡءِ وَكُنتُمۡ قَوۡمَۢا بُورٗا

(نہیں) بلکہ تم نے تو یہ گمان کر رکھا تھا کہ پیغمبر اور مسلمانوں کا اپنے گھروں کی طرف لوٹ آنا قطعاً ناممکن ہے اور یہی خیال تمہارے دلوں میں رچ بس گیا تھا اور تم نے برا گمان کر رکھا تھا1 ۔ دراصل تم لوگ ہو بھی ہلاک ہونے والے.2

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 اور وہ یہی تھا کہ اللہ اپنے رسول ﹲ کی مدد نہیں کرے گا۔ یہ وہی پہلا گمان ہے، تکرار تاکید کے لئے ہے۔
  2. 2 بُورٌ، بَائِرٌ کی جمع ہے، ہلاک ہونے والا، یعنی یہ وہ لوگ ہیں جن کا مقدر ہلاکت ہے۔ اگر دنیا میں یہ اللہ کےعذاب سےبچ گئے تو آخرت میں تو بچ کر نہیں جا سکتے وہاں تو عذاب ہر صورت میں بھگتنا ہوگا۔

48:12 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الفتح
0/29
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الفتح 48:12 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 48:12

Al-Mukhtasar

12- تمھارا عذر یہ نہیں تھا کہ تم مال اور اولاد کا دھیان رکھنے میں مشغول تھے، اس وجہ سے تم آپ( صلى اللہ عليہ وسلم ) کے ساتھ چلنے سے معذور رہے بلکہ تمھارا گمان تو یہ تھا کہ رسول اکرم( صلى اللہ عليہ وسلم ) اور آپ کے ساتھی سب ہلاک ہو جائیں گے اور وہ مدینہ میں اپنے گھر والوں کی طرف نہیں لوٹیں گے۔ شیطان نے تمھارے دلوں میں اس کو خوشنما بنا دیا تھا اور تم اپنے رب کے بارے میں برے گمان کرنے لگے تھے کہ وہ اپنے نبی کی مدد ہرگز نہیں کرے گا۔ دراصل تم لوگ اللہ کے ساتھ بدگمانی کر نے اور رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) کا ساتھ دینے سے پیچھے رہنے کی وجہ سے تھے ہی ہلاک ہونے والے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
26
الفاظ کی تعداد
20
مدینہ مصحف (604 صفحات)
512
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
512
نسخ مصحف (612 صفحات)
513
آیت 48:12 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الفتح. 114 میں سے سورت نمبر 48 · آیات کی تعداد: 29.

آیت 48:12 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 26.

آیت 48:12 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 512 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 512 · نسخ مصحف (612 صفحات): 513.

آیت 48:12 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 20.

آیت 48:12 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 48:12: حروف کی تعداد 85، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 48:12 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 48:12 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,595 ہے۔

سورۃ الفتح میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الفتح: آیات کی تعداد 29۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 48 پر ہے۔

سورۃ الفتح مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الفتح مدنی ہے۔

کیا آیت 48:12 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 48:12 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الفتح کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 29 آیات اور 560 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play