سورۃ الفتح 48:18
یہ سورۃ الفتح کی 29 آیات میں سے آیت 18 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4601، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 513 پر ہے۔
۞ لَّقَدۡ رَضِيَ ٱللَّهُ عَنِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ إِذۡ يُبَايِعُونَكَ تَحۡتَ ٱلشَّجَرَةِ فَعَلِمَ مَا فِي قُلُوبِهِمۡ فَأَنزَلَ ٱلسَّكِينَةَ عَلَيۡهِمۡ وَأَثَٰبَهُمۡ فَتۡحٗا قَرِيبٗا
یقیناً اللہ تعالیٰ مومنوں سے خوش ہوگیا جبکہ وه درخت تلے تجھ سے بیعت کر رہے تھے1 ۔ ان کے دلوں میں جو تھا اسے اس نے معلوم کر لیا2 اور ان پر اطمینان نازل فرمایا3 اور انہیں قریب کی فتح عنایت فرمائی.4
مترجم کے حواشی (4)
- 1 یہ ان اصحاب بیعت رضوان کے لئے رضائے الٰہی اور ان کے پکے سچے مومن ہونے کا سرٹیفکیٹ ہے، جنہوں نے حدیبیہ میں ایک درخت کے نیچے اس بات پر بیعت کی کہ وہ قریش مکہ سے لڑیں گے اور راہ فرار اختیار نہیں کریں گے۔
- 2 یعنی ان کے دلوں میں جو صدق وصفا کے جذبات تھے، اللہ ان سے بھی واقف ہے۔ اس سے ان دشمنان صحابہ (رضي الله عنهم) کا رد ہو گیا جو کہتے ہیں کہ ان کا ایمان ظاہری تھا، دل سے وہ منافق تھے۔
- 3 یعنی وہ نہتے تھے، جنگ کی نیت سی نہیں گئے تھے، اس لئے جنگی ہتھیار مطلوبہ تعداد میں نہیں تھے۔ اس کے باوجود جب نبی (صلى الله عليه وسلم) نے حضرت عثمان (رضي الله عنه) کا بدلہ لینے کے لئے ان سے جہاد کی بیعت لی تو بلا ادنیٰ تامل، سب لڑنے کے لئے تیار ہوگئے، یعنی ہم نے موت کا خوف ان کےدلوں سے نکال دیا اور اس کی جگہ صبر وسکینت ان پر نازل فرما دی جس کی بنا پر انہیں لڑنے کا حوصلہ ہوا۔
- 4 اس سے مراد وہی فتح خیبر ہے جو یہودیوں کا گڑھ تھا، اور حدیبیہ سے واپسی پر مسلمانوں نے اسے فتح کیا۔
48:18 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 48:18
Al-Mukhtasar
18- یقیناً اللہ تعالیٰ مومنوں سے راضی ہوگیا جبکہ وہ حدیبیہ کے مقام پر درخت کے نیچے آپ سے بیعتِ رضوان کر رہے تھے اور ان کے دلوں میں جو ایمان، اخلاص اور سچائی تھی، اللہ تعالیٰ نے اسے معلوم کر لیا، چنانچہ اس نے ان کے دلوں پر اطمینان نازل فرمایا اور انھیں اس کے بدلے میں قریب کی فتح، یعنی فتح خیبر عطا فرمائی اور یہ ان کے لیے اس کا صلہ اور معاوضہ تھا جو وہ مکہ میں داخل نہیں ہو سکے تھے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 26
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 513
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 513
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 514
آیت 48:18 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الفتح. 114 میں سے سورت نمبر 48 · آیات کی تعداد: 29.
آیت 48:18 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 26.
آیت 48:18 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 513 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 513 · نسخ مصحف (612 صفحات): 514.
آیت 48:18 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 48:18 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 48:18: حروف کی تعداد 85، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 48:18 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 48:18 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,601 ہے۔
سورۃ الفتح میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الفتح: آیات کی تعداد 29۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 48 پر ہے۔
سورۃ الفتح مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الفتح مدنی ہے۔
کیا آیت 48:18 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 48:18 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الفتح کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 29 آیات اور 560 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔