سورۃ الفتح 48:20
یہ سورۃ الفتح کی 29 آیات میں سے آیت 20 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4603، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 513 پر ہے۔
وَعَدَكُمُ ٱللَّهُ مَغَانِمَ كَثِيرَةٗ تَأۡخُذُونَهَا فَعَجَّلَ لَكُمۡ هَٰذِهِۦ وَكَفَّ أَيۡدِيَ ٱلنَّاسِ عَنكُمۡ وَلِتَكُونَ ءَايَةٗ لِّلۡمُؤۡمِنِينَ وَيَهۡدِيَكُمۡ صِرَٰطٗا مُّسۡتَقِيمٗا
اللہ تعالیٰ نے تم سے بہت ساری غنیمتوں کا وعده کیا ہے1 جنہیں تم حاصل کرو گے پس یہ تو تمہیں جلدی ہی عطا فرما دی2 اور لوگوں کے ہاتھ تم سے روک دیئے3، تاکہ مومنوں کے لئے یہ ایک نشانی ہو جائے4 اور (تاکہ) وه تمہیں سیدھی راه چلائے.5
مترجم کے حواشی (5)
- 1 یہ دیگر فتوحات کےنتیجے میں حاصل ہونے والی غنیمتوں کی خوش خبری ہے جو قیامت تک مسلمانوں کو حاصل ہونے والی ہیں۔
- 2 یعنی فتح خیبر یا صلح حدیبیہ، کیونکہ یہ دونوں تو فوری طور پر مسلمانوں کو حاصل ہوگئیں۔
- 3 حدیبیہ میں کافروں کے ہاتھ اور خیبر میں یہودیوں کے ہاتھ اللہ نے روک دیئے، یعنی ان کے حوصلے پست کر دیئے اور وہ مسلمانوں سے مصروف پیکار نہیں ہوئے۔
- 4 یعنی لوگ اس واقعے کا تذکرہ پڑھ کر اندازہ لگا لیں گے کہ اللہ تعالیٰ قلت تعداد کے باوجود مسلمانوں کا محافظ اور دشمنوں پر ان کو غالب کرنے والا ہے یا یہ روک لینا، تمام موعودہ باتوں میں رسول اللہ (صلى الله عليه وسلم) کی صداقت کی نشانی ہے۔
- 5 یعنی ہدایت پر استقامت عطا فرمائے یا اس نشانی سے تمہیں ہدایت میں اور زیادہ کرے۔
48:20 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 48:20
Al-Mukhtasar
20- اے مومنو! اللہ تعالیٰ نے تم سے بہت سی غنیمتوں کا وعدہ کیا ہے جو مستقبل میں ہونے والی اسلامی فتوحات میں تم حاصل کرو گے، چنانچہ اس نے خیبر کی غنیمتیں تو جلد ہی تمھیں دے دیں اور یہودیوں کے ہاتھ بھی روک دیے جب انھوں نے تمھاری غیر موجودگی میں تمھارے بیوی بچوں کو نقصان پہنچانے کا ارادہ کیا۔ اور تاکہ یہ جلد حاصل ہونے والی غنیمتیں تمھارے لیے اللہ تعالیٰ کی مدد اور تائید کی علامت بن جائیں اور اللہ تعالیٰ تمھیں ایسا سیدھا راستہ دکھائے جس میں کوئی ٹیڑھ پن نہ ہو۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 26
- الفاظ کی تعداد
- 18
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 513
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 513
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 514
آیت 48:20 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الفتح. 114 میں سے سورت نمبر 48 · آیات کی تعداد: 29.
آیت 48:20 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 26.
آیت 48:20 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 513 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 513 · نسخ مصحف (612 صفحات): 514.
آیت 48:20 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 18.
آیت 48:20 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 48:20: حروف کی تعداد 89، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 48:20 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 48:20 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,603 ہے۔
سورۃ الفتح میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الفتح: آیات کی تعداد 29۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 48 پر ہے۔
سورۃ الفتح مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الفتح مدنی ہے۔
کیا آیت 48:20 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 48:20 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الفتح کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 29 آیات اور 560 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔