سورۃ الفتح 48:27
یہ سورۃ الفتح کی 29 آیات میں سے آیت 27 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4610، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 514 پر ہے۔
لَّقَدۡ صَدَقَ ٱللَّهُ رَسُولَهُ ٱلرُّءۡيَا بِٱلۡحَقِّۖ لَتَدۡخُلُنَّ ٱلۡمَسۡجِدَ ٱلۡحَرَامَ إِن شَآءَ ٱللَّهُ ءَامِنِينَ مُحَلِّقِينَ رُءُوسَكُمۡ وَمُقَصِّرِينَ لَا تَخَافُونَۖ فَعَلِمَ مَا لَمۡ تَعۡلَمُواْ فَجَعَلَ مِن دُونِ ذَٰلِكَ فَتۡحٗا قَرِيبًا
یقیناً اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو خواب سچا دکھایا کہ انشاءاللہ تم یقیناً پورے امن وامان کے ساتھ مسجد حرام میں داخل ہوگے سرمنڈواتے ہوئے اور سر کے بال کترواتے ہوئے (چین کے ساتھ) نڈر ہو کر1 ، وه ان امور کو جانتا ہے جنہیں تم نہیں جانتے2، پس اس نے اس سے پہلے ایک نزدیک کی فتح تمہیں میسر کی.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 واقعہ حدیبیہ سے پہلے رسول اللہ ﹲ کو خواب میں مسلمانوں کے ساتھ بیت اللہ میں داخل ہو کر طواف وعمرہ کرتے ہوئے دکھایا گیا۔ نبی کا خواب بھی بمنزلۂ وحی ہی ہوتا ہے۔ تاہم اس خواب میں یہ تعیین نہیں تھی کہ یہ اسی سال ہوگا، لیکن نبی ﹲ اور مسلمان، اسے بشارت عظیمہ سمجھتے ہوئے، عمرےکے لئے فوراً آمادہ ہوگئے اور اس کے لئے عام منادی کرا دی گئی اور چل پڑے۔ بالآخر حدیبیہ میں وہ صلح ہوئی، جس کی تفصیل ابھی گزری، دراں حالیکہ اللہ کے علم میں اس خواب کی تعبیر آئندہ سال تھی، جیسا کہ آئندہ سال مسلمانوں نے نہایت امن کے ساتھ یہ عمرہ کیا اور اللہ نے اپنے پیغمبر کے خواب کو سچا کر دکھایا۔
- 2 یعنی اگر حدیبیہ کے مقام پر صلح نہ ہوتی تو جنگ سے مکے میں مقیم کمزور مسلمانوں کو نقصان پہنچتا، صلح کے ان فوائد کو اللہ ہی جانتا تھا۔
- 3 اس سے فتح خیبر وفتح مکہ کے علاوہ، صلح کے نتیجےمیں جو بہ کثرت مسلمان ہوئے وہ بھی مراد ہے، کیونکہ وہ بھی فتح کی ایک عظیم قسم ہے۔ صلح حدیبیہ کے موقعہ پر مسلمان ڈیڑھ ہزار تھے، اس کے دو سال بعد جب مسلمان مکے میں فاتحانہ طور پر داخل ہوئے تو ان کی تعداد دس ہزار تھی۔
48:27 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 48:27
Al-Mukhtasar
27- یقیناً اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول( صلى اللہ عليہ وسلم ) کو حق کے ساتھ سچا خواب دکھایا جب اس نے آپ( صلى اللہ عليہ وسلم ) کو خواب دکھایا اور آپ نے یہ خواب اپنے صحابہ کو بتایا اور وہ یہ تھا کہ آپ( صلى اللہ عليہ وسلم ) اور آپ کے ساتھی دشمن سے بے خوف و خطر امن کے ساتھ اللہ کے گھر میں داخل ہوں گے۔ عمرے کے مناسک سے فراغت کا اعلان کرتے ہوئے کچھ نے اپنے سروں کے بال منڈوائے ہوں گے اور کچھ نے کٹوائے ہوں گے۔ اے مومنو! اللہ تعالیٰ کو تمھاری بہتری کا جس قدر علم ہے، تمھیں خود بھی نہیں، اس لیے اس نے مکّہ میں داخل ہونے کا خواب پورا کرنے سے پہلے اس سال تمھیں قریب والی فتح عطا کردی اور اس فتح کا آغاز اللہ تعالیٰ نے صلح حدیبیہ سے کیا اور پھر اس کے بعد حدیبیہ میں حاضر ہونے والے مومنوں کے ہاتھوں خیبر کی فتح نصیب فرمائی۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 26
- الفاظ کی تعداد
- 28
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 514
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 514
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 515
آیت 48:27 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الفتح. 114 میں سے سورت نمبر 48 · آیات کی تعداد: 29.
آیت 48:27 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 26.
آیت 48:27 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 514 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 514 · نسخ مصحف (612 صفحات): 515.
آیت 48:27 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 28.
آیت 48:27 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 48:27: حروف کی تعداد 121، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 48:27 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 48:27 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,610 ہے۔
سورۃ الفتح میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الفتح: آیات کی تعداد 29۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 48 پر ہے۔
سورۃ الفتح مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الفتح مدنی ہے۔
کیا آیت 48:27 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 48:27 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الفتح کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 29 آیات اور 560 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔