سورۃ الفتح 48:28
یہ سورۃ الفتح کی 29 آیات میں سے آیت 28 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4611، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 514 پر ہے۔
هُوَ ٱلَّذِيٓ أَرۡسَلَ رَسُولَهُۥ بِٱلۡهُدَىٰ وَدِينِ ٱلۡحَقِّ لِيُظۡهِرَهُۥ عَلَى ٱلدِّينِ كُلِّهِۦۚ وَكَفَىٰ بِٱللَّهِ شَهِيدٗا
وہی ہے جس نےاپنے رسول کو ہدایت اور دین حق کے ساتھ بھیجا تاکہ اسے ہر دین پر غالب کرے1 ، اور اللہ تعالیٰ کافی ہے گواہی دینے واﻻ.
مترجم کے حواشی (1)
- 1 اسلام کا یہ غلبہ دیگر ادیان پر دلائل کے لحاظ سے تو ہر وقت مسلم ہے۔ تاہم دینوی اور عسکری لحاظ سے بھی قرون اولیٰ اور اس کے مابعد عرصہ دراز تک، جب تک مسلمان اپنے دین پر عامل رہے انہیں غلبہ حاصل رہا، اور آج بھی یہ مادی غلبہ ممکن ہے بشرطیکہ مسلمان، مسلمان بن جائیں؛ «وَأَنْتُمُ الأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ» (آل عمران: 139) یہ دین غالب ہونے کے لئے ہی آیا ہے، مغلوب ہونے کے لئے نہیں۔
48:28 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 48:28
Al-Mukhtasar
28- اللہ ہی ہے جس نے اپنے رسول محمد صلى اللہ عليہ وسلم کو واضح بیان اور دینِ حق دے کر بھیجا اور وہ ہے دینِ اسلام تاکہ اسے تمام مخالف دینوں پر غالب کرے اور یقیناً اللہ تعالیٰ اس پر گواہ ہے اور اللہ تعالیٰ بطور گواہ کافی ہے۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 26
- الفاظ کی تعداد
- 14
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 514
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 514
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 515
آیت 48:28 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الفتح. 114 میں سے سورت نمبر 48 · آیات کی تعداد: 29.
آیت 48:28 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 26.
آیت 48:28 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 514 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 514 · نسخ مصحف (612 صفحات): 515.
آیت 48:28 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 14.
آیت 48:28 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 48:28: حروف کی تعداد 60، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 48:28 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 48:28 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,611 ہے۔
سورۃ الفتح میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الفتح: آیات کی تعداد 29۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 48 پر ہے۔
سورۃ الفتح مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الفتح مدنی ہے۔
کیا آیت 48:28 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 48:28 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الفتح کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 29 آیات اور 560 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔