مواد پر جائیں

سورۃ الفتح 48:4

یہ سورۃ الفتح کی 29 آیات میں سے آیت 4 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 4587، پارہ 26۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 511 پر ہے۔

هُوَ ٱلَّذِيٓ أَنزَلَ ٱلسَّكِينَةَ فِي قُلُوبِ ٱلۡمُؤۡمِنِينَ لِيَزۡدَادُوٓاْ إِيمَٰنٗا مَّعَ إِيمَٰنِهِمۡۗ وَلِلَّهِ جُنُودُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلۡأَرۡضِۚ وَكَانَ ٱللَّهُ عَلِيمًا حَكِيمٗا

وہی ہے جس نے مسلمانوں کے دلوں میں سکون (اور اطیمنان) ڈال دیا تاکہ اپنے ایمان کے ساتھ ہی ساتھ اور بھی ایمان میں بڑھ جائیں1 ، اور آسمانوں اور زمین کے ﴿کل﴾ لشکر اللہ ہی کے ہیں2۔ اور اللہ تعالیٰ دانا باحکمت ہے.

مترجم کے حواشی (2)
  1. 1 یعنی اس اضطراب کے بعد، جو مسلمانوں کو شرائط صلح کی وجہ سے لاحق ہوا، اللہ تعالیٰ نے ان کے دلوں میں سکینت نازل فرما دی، جس سے ان کےدلوں کو اطمینان، سکون اور ایمان مزید حاصل ہوا۔ یہ آیت بھی اس بات کی دلیل ہے کہ ایمان میں کمی بیشی ہوتی ہے۔
  2. 2 یعنی اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو اپنے کسی لشکر (مثلاً فرشتوں) سے کفار کو ہلاک کروا دے۔ لیکن اس نے اپنی حکمت بالغہ کے تحت ایسا نہیں کیا اور اس کے بجائے مومنوں کو قتال وجہاد کا حکم دیا۔ اسی لئے آگے اپنی صفت علیم وحکیم بیان فرمائی ہے۔ یا مطلب ہے کہ آسمان وزمین کےفرشتے اور اسی طرح دیگر ذی شوکت وقوت لشکر سب اللہ کے تابع ہیں اور ان سے جس طرح چاہتا ہے کام لیتا ہے۔ بعض دفعہ وہ ایک کافر گروہ کو ہی دوسرے کافر گروہ پر مسلط کرکے مسلمانوں کی امداد کی صورت پیدا فرما دیتا ہے۔ مقصد یہ بیان کرنا ہے کہ اے مومنو ! اللہ تعالیٰ تمہارا محتاج نہیں ہے، وہ اپنےپیغمبر اور اپنے دین کی مدد کا کام کسی بھی گروہ اور لشکر سے لے سکتا ہے۔ (ابن کثیر وایسر التفاسیر)۔

48:4 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3

تفسیر سورۃ الفتح
0/29
0

0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل

«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔

0

0 آج زیر التوا جواہر

آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔

0:00
مشاري العفاسي الفتح 48:4 0:00 0:00 پڑھ لیا، آگے بڑھیں

تفسیر · 48:4

Al-Mukhtasar

4- اللہ ہی ہے جس نے ثابت قدمی اور سکون و اطمینان مومنوں کے دلوں میں ڈال دیا تاکہ ان کے ایمان میں مزید اضافہ ہو۔ اکیلے اللہ ہی کے لیے آسمانوں اور زمین کے لشکر ہیں جن کے ساتھ وہ اپنے جن بندوں کی چاہتا ہے مدد کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ ہمیشہ سے اپنے بندوں کی بہتری کو خوب جاننے والا اور اپنی نصرت اور مدد پہنچانے میں کمال حکمت والا ہے۔

Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution

پارہ
26
الفاظ کی تعداد
19
مدینہ مصحف (604 صفحات)
511
انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
511
نسخ مصحف (612 صفحات)
512
آیت 48:4 کس سورت میں ہے؟

سورۃ الفتح. 114 میں سے سورت نمبر 48 · آیات کی تعداد: 29.

آیت 48:4 کس پارے میں ہے؟

پارہ: 26.

آیت 48:4 کس صفحے پر ہے؟

مدینہ مصحف (604 صفحات): 511 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 511 · نسخ مصحف (612 صفحات): 512.

آیت 48:4 میں کتنے الفاظ ہیں؟

الفاظ کی تعداد: 19.

آیت 48:4 میں کتنے عربی حروف ہیں؟

آیت 48:4: حروف کی تعداد 90، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔

آیت 48:4 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟

آیت 48:4 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 4,587 ہے۔

سورۃ الفتح میں کتنی آیات ہیں؟

سورۃ الفتح: آیات کی تعداد 29۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 48 پر ہے۔

سورۃ الفتح مکی ہے یا مدنی؟

سورۃ الفتح مدنی ہے۔

کیا آیت 48:4 سنی جا سکتی ہے؟

جی ہاں۔ آیت 48:4 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔

سورۃ الفتح کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟

شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 29 آیات اور 560 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔

قرآن لفظ بہ لفظ اور روزانہ تلاوت کی عادت ایک مفت ایپ میں۔

App Store سے ڈاؤن لوڈ کریںGet it on Google Play