سورۃ الفرقان 25:21
یہ سورۃ الفرقان کی 77 آیات میں سے آیت 21 ہے، قرآن مجید کی 6236 آیات میں سے آیت نمبر 2876، پارہ 19۔ مدینہ مصحف (604 صفحات) میں یہ صفحہ 362 پر ہے۔
۞ وَقَالَ ٱلَّذِينَ لَا يَرۡجُونَ لِقَآءَنَا لَوۡلَآ أُنزِلَ عَلَيۡنَا ٱلۡمَلَٰٓئِكَةُ أَوۡ نَرَىٰ رَبَّنَاۗ لَقَدِ ٱسۡتَكۡبَرُواْ فِيٓ أَنفُسِهِمۡ وَعَتَوۡ عُتُوّٗا كَبِيرٗا
اور جنہیں ہماری ملاقات کی توقع نہیں انہوں نے کہا کہ ہم پر فرشتے کیوں نہیں اتارے جاتے1 ؟ یا ہم اپنی آنکھوں سے اپنے رب کو دیکھ لیتے2؟ ان لوگوں نے اپنے آپ کو ہی بہت بڑا سمجھ رکھا ہے اور سخت سرکشی کرلی ہے.3
مترجم کے حواشی (3)
- 1 یعنی کسی انسان کو رسول بنا کر بھیجنے کے بجائے ، کسی فرشتے کو رسول بنا کر بھیجا جاتا۔ یا یہ مطلب ہے کہ پیغمبر کے ساتھ فرشتے بھی نازل ہوتے، جنہیں ہم اپنی آنکھوں سے دیکھتے اور وہ اس بشر رسول کی تصدیق کرتے۔
- 2 یعنی رب آکر ہمیں کہتا کہ محمد (صلى الله عليه وسلم) میرا رسول ہے اور اس پر ایمان لانا تمارے لیے ضروری ہے۔
- 3 اسی استکبار اور سرکشی کا نتیجہ ہے کہ وہ اس قسم کے مطالبے کر رہے ہیں جو اللہ تعالیٰ کی منشا کے خلاف ہیں۔ اللہ تعالیٰ تو ایمان بالغیب کے ذریعے سے انسانوں کو آزماتا ہے۔ اگر وہ فرشتوں کو ان کی آنکھوں کے سامنے اتار دے یا آپ خود زمین پر نزول فرمالے تو اس کے بعد ان کی آزمائش کا پہلو ہی ختم ہو جائے اس لیے اللہ تعالیٰ ایسا کام کیوں کر کر سکتا ہے جو اس کی حکمت تخلیق اور مشیت تکوینی کے خلاف ہے؟
25:21 · ترجمہ: Muhammad Junagarhi · QuranEnc.com · v1.1.3
مطالعے کی ترتیبات
نمایاں کرنا
متن کا سائز
دکھائیں
پڑھائی کی پیش رفت
پڑھائی کی پیش رفت مٹا دی گئی
0
0 حسنات آج · 0 اس ڈیوائس پر کل
«جس نے اللہ کی کتاب کا ایک حرف پڑھا، اسے ایک نیکی ملتی ہے، اور ہر نیکی دس گنا بڑھا دی جاتی ہے۔» جامع ترمذی 2910. ایپ کے حروف کے اصول سے شمار؛ یہ ایک گنتی ہے، وعدہ نہیں۔
0
0 آج زیر التوا جواہر
آپ کی قرأت سے تخمینہ، ایپ کی روزانہ حد کے مطابق۔ جواہر Quran Habit ایپ میں کمائے اور وصول کیے جاتے ہیں۔
تفسیر · 25:21
Al-Mukhtasar
21-ان کافروں نے کہا جو ہماری ملاقات کی امید نہیں رکھتے اور نہ وہ ہمارے عذاب سے ڈرتے ہیں کہ اللہ ہم پر فرشتے کیوں نہیں اتارتا جو ہمیں محمد( صلى اللہ عليہ وسلم ) کی سچائی کی خبر دیں یا ہم اپنے رب کو اپنی آنکھوں سے دیکھ لیں جو ہمیں اس بارے میں بتائے؟ یقیناً ان لوگوں کے دلوں میں تکبر و غرور بہت بڑھ چکا ہے حتی کہ اس نے انھیں ایمان سے روک دیا ہے اور وہ اپنی اس بات میں کفر و سرکشی کی تمام حدیں پار کر چکے ہیں۔
Al-Mukhtasar fi Tafsir al-Quran al-Karim - Dar Al-Mukhtasar for Publishing and Distribution
- پارہ
- 19
- الفاظ کی تعداد
- 19
- مدینہ مصحف (604 صفحات)
- 362
- انڈو پاک مصحف (610 صفحات)
- 362
- نسخ مصحف (612 صفحات)
- 363
آیت 25:21 کس سورت میں ہے؟
سورۃ الفرقان. 114 میں سے سورت نمبر 25 · آیات کی تعداد: 77.
آیت 25:21 کس پارے میں ہے؟
پارہ: 19.
آیت 25:21 کس صفحے پر ہے؟
مدینہ مصحف (604 صفحات): 362 · انڈو پاک مصحف (610 صفحات): 362 · نسخ مصحف (612 صفحات): 363.
آیت 25:21 میں کتنے الفاظ ہیں؟
الفاظ کی تعداد: 19.
آیت 25:21 میں کتنے عربی حروف ہیں؟
آیت 25:21: حروف کی تعداد 83، جو اسی عثمانی متن سے شمار کی گئی ہے جو یہ سائٹ دکھاتی ہے، اعراب کے بغیر۔
آیت 25:21 قرآن مجید میں کہاں آتی ہے؟
آیت 25:21 قرآن مجید کی 6,236 آیات میں سے آیت نمبر 2,876 ہے۔
سورۃ الفرقان میں کتنی آیات ہیں؟
سورۃ الفرقان: آیات کی تعداد 77۔ یہ قرآن مجید کی 114 سورتوں میں نمبر 25 پر ہے۔
سورۃ الفرقان مکی ہے یا مدنی؟
سورۃ الفرقان مکی ہے۔
کیا آیت 25:21 سنی جا سکتی ہے؟
جی ہاں۔ آیت 25:21 یہاں 43 قاریوں میں سے کسی کی بھی تلاوت میں سنی جا سکتی ہے، مفت اور بغیر رجسٹریشن۔
سورۃ الفرقان کے لیے کون سا عربی متن استعمال ہوتا ہے؟
شاہ فہد کمپلیکس کا عثمانی حفص متن، کمپلیکس کے اپنے خط KFGQPC Uthmanic Hafs V22 میں۔ اس صفحے کا ہر عدد، بشمول 77 آیات اور 893 الفاظ، اسی متن سے تیار ہوتا ہے۔